قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، بھارت نے پنجاب کے ضلع روپ نگر میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک لڑکی کی مبینہ موت کا ازخود نوٹس لیا


پنجاب کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری؛ حکام کی کارروائی کی تفصیلات سمیت دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب

प्रविष्टि तिथि: 15 JUN 2026 2:49PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیانے میڈیا میں شائع ہونے والی ایک خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے، جس کے مطابق 10 جون 2026 کو پنجاب کے ضلع روپ نگر میں آوارہ کتوں نے آٹھ سالہ بچی کو حملہ کرکے ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے۔ چنانچہ کمیشن نے پنجاب کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر مفصل رپورٹ طلب کی ہے، جس میں متعلقہ حکام کی جانب سے کی گئی کارروائی کی تفصیلات بھی شامل ہوں۔

گیارہ جون 2026 کو شائع ہونے والی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، مقامی رہائشیوں نے بچی کو بچا کر فوری طور پر چندی گڑھ کے پی جی آئی ایم ای آر  اسپتال لے جانے کی کوشش کی، تاہم وہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، بچی کا تعلق ایک معاشی طور پر کمزور خاندان سے تھا۔ اس کے والد کا تقریباً چار سال قبل انتقال ہو چکا ہے، جبکہ اس کی والدہ گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہیں۔

***

 ش ح ۔ ش آ۔ن ع

U.No. 8622


(रिलीज़ आईडी: 2272959) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil