کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت وتجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا 12 سے 13 جون 2026 کے درمیان سوئٹزرلینڈ کا دورہ


یہ دورہ بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور بھارت–ای ایف ٹی اے تجارت و اقتصادی شراکت داری معاہدہ (ٹی ای پی اے) کے نفاذ سے متعلق مذاکرات کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا

प्रविष्टि तिथि: 11 JUN 2026 5:50PM by PIB Delhi

صنعت وتجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 12 جون 2026 کو برن، سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سوئس حکومت کے اعلیٰ نمائندوں اور سوئس دواسازی کی صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت سوئٹزرلینڈ اور دیگر ای ایف ٹی اے ممالک کے ساتھ اپنی اقتصادی شراکت کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ بھارت اور ای ایف ٹی اے ممالک—سوئٹزرلینڈ، ناروے، لکٹنسٹائن اور آئس لینڈ—نے مارچ 2024 میں تجارت و اقتصادی شراکت داری معاہدہ  (ٹی ای پی اے) پر دستخط کیے، جو اکتوبر 2025 میں نافذ العمل ہوا۔ یہ معاہدہ دونوں فریقین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

دورے کے دوران جناب گوئل کی ملاقات سوئٹزرلینڈ کی سیکریٹری برائے اقتصادی امور محترمہ ہیلین بُڈلیگر آرٹیڈا اور سوئٹزرلینڈ کے وفاقی صدر جناب گائے پارملن سے متوقع ہے۔ وہ سوئس دواسازی  کی صنعت کے سرکردہ نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان مذاکرات میں ٹی ای پی اے کے نفاذ، معاہدے سے متعلق عملی مسائل کے حل، اور دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

دورے کے دوران، وزیر زیورخ میں سوئس کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینے اور اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

جناب گوئل کے ہمراہ محکمہ فروغِ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ یہ دورہ  ٹی ای پی اے کے مؤثر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا اور بھارت و سوئٹزرلینڈ کے درمیان طویل عرصے سے قائم اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔

***

) ش ح ۔ع و۔م ر)

U.No. 8290


(रिलीज़ आईडी: 2271767) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati