وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے نیک تمناؤں کے اظہار پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش جی کا شکریہ ادا کیا
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 9:45PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش جی کی جانب سے موصول ہونے والی نیک تمناؤں پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ موقع انہیں مزید لگن، وفاداری اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی تحریک دیتا ہے۔
جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے منتر کے ساتھ حکومت ہندوستان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پر عزم ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
عزت مآب ہری ونش جی، نیک تمناؤں کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ۔ یہ موقع مزید لگن، وفاداری اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی تحریک دیتا ہے۔’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے منتر کے ساتھ ہم ہندوستان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔
@harivansh1956"
**********
) ش ح – م ع ن- ش ہ ب )
U.No. 8256
(रिलीज़ आईडी: 2271498)
आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam