بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے انکیٹ ہولڈنگ جی ایم بی ایچ کی جانب سے پُوما ایس ای میں مخصوص حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے

प्रविष्टि तिथि: 10 JUN 2026 4:54PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے انکیٹ ہولڈنگ جی ایم بی ایچ کی جانب سے پُوما ایس ای  میں مخصوص حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج کے تحت، انکیٹ ہولڈنگ جی ایم بی ایچ ( انکیٹ)، جو کہ اے این ٹی اے کی بالواسطہ مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، ثانوی شیئر خریداری کے ذریعے پُوما ایس ای کے جاری اور موجودہ ایکویٹی سرمائے کے 29.06 فیصد حصص حاصل کرے گی۔

انکیٹ ہولڈنگ جی ایم بی ایچ حصولِ سرمایہ کے لیے قائم کردہ  ایک کمپنی ہے جو بھارت یا بیرونِ ملک کسی تجارتی سرگرمی میں مصروف نہیں ہے۔ اے این ٹی اے بنیادی طور پر کھیلوں سے متعلق مصنوعات، جن میں جوتے، ملبوسات اور دیگر لوازمات شامل ہیں، کی تحقیق و ترقی، ڈیزائن، تیاری، مارکیٹنگ اور فروخت کے شعبے میں کام کرتی ہے۔

پُوما ایس ای ایک عالمی کھیلوں اور ایتھلیٹک مصنوعات کی برانڈ ہے جو کھیلوں کے جوتے، ملبوسات اورکھیلوں اور طرز زندگی کی دیگر مصنوعات کے ڈیزائن، ترقی، مارکیٹنگ اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے اور یہ اپنی مختلف ذیلی کمپنیوں کے ذریعے بھی کاروبار کرتی ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

*****

ش ح۔ ش ب  ۔ ص ج

U. No-8232


(रिलीज़ आईडी: 2271261) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil