قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی انسانی حقوق کمیشن نے گجرات کے ضلع سورت میں زیورات بنانے والی اکائی کے سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران چار مزدوروں کی مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا
مبینہ طور پر ، متاثرین حفاظتی پروٹوکول کی پابندی کیے بغیر سیپٹک ٹینک میں داخل ہوئے تھے
کمیشن نے گجرات کے چیف سکریٹری اور سورت کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
اس رپورٹ میں تحقیقات کی صورتحال اور مہلوکہ مزدوروں کے لواحقین کو ادا کیا جانے والا معاوضہ ، اگر کوئی ہو ، اس کی تفصیل درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 1:39PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہےجس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 7 جون 2026 کو گجرات کے ضلع سورت میں زیورات بنانے والی ایک اکائی کے سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران چار مزدوروں کی موت ہو گئی ۔ مبینہ طور پر ، وہ کسی حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیے بغیر صفائی کرنے کے لیے ٹینک میں داخل ہوئے تھے اور زہریلی گیس کا شکار ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم متاثرہ مزدوروں کواسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر خبروں کے مندرجات سچ ہیں تو ان سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین معاملہ بنتا ہے ۔ اس لیے اس نے گجرات کے چیف سکریٹری اور سورت کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔ توقع ہے کہ اس رپورٹ میں تحقیقات کی صورتحال اور مہلوکہ مزدوروں کارکنوں کے لواحقین کو ادا کیا جانے والا معاوضہ ، اگر کوئی ہو ، ان سب کی تفصیلات درج کی جائیں گی ۔
8 جون 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق زیورات کی صفائی کے عمل کے دوران پیدا ہونے والا فضلہ سیپٹک ٹینک میں جمع ہوتا ہے۔
*****
(ش ح ۔ م ش ع۔ت ا)
U. No.8210
(रिलीज़ आईडी: 2271136)
आगंतुक पटल : 16