وزارتِ تعلیم
مدھیہ پردیش کے آئی آئی ٹی اندور میں جھارکھنڈ وفد کا ثقافتی اور تجرباتی دورہ
प्रविष्टि तिथि:
08 JUN 2026 9:00PM by PIB Delhi
وزارتِ تعلیم کے اعلیٰ تعلیمی شعبہ کی ایک اہم پہل “ایک بھارت شریشٹھ بھارت” کے تحت ملک بھر میں “یووا سنگم” کا چھٹا مرحلہ (فیز VI) جاری ہے۔یووا سنگم کے 22 دوروں میں سے 13ویں دور کے تحت جھارکھنڈ کے طلبہ کے ایک وفد کی میزبانی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (انڈین اسکول آف مائنز)، اندور کر رہا ہے۔ اس وفد کی قیادت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (انڈین اسکول آف مائنز)، دھنباد کے ذریعے کی جا رہی ہے۔یہ دورہ مدھیہ پردیش،جھارکھنڈ کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جو ان 22 ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جوڑیوں میں سے ایک ہے، جن کا مقصد بھارت کے نوجوانوں کے درمیان ثقافتی تبادلے، قومی یکجہتی اور باہمی فہم کو فروغ دینا ہے۔جھارکھنڈ سے آئے وفد کا روایتی اور پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے ساتھ مدھیہ پردیش کے ثقافتی، تعلیمی اور ترقیاتی ماحول کو سمجھنے اور تجربہ کرنے والے ایک شاندار اور بھرپور سفر کا آغاز ہوا۔

اس دورے کے دوران وفد کو مدھیہ پردیش کے معزز گورنر جناب منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل سے ملاقات اور گفتگو کا موقع ملا۔ اس ملاقات میں قیادت، شہری ذمہ داری اور قوم سازی میں نوجوانوں کے کردار جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ گفتگو شرکاء کے لیے انتہائی متاثر کن ثابت ہوئی اور اس نے ایک مضبوط، جامع اور ترقی پسند بھارت کے وژن کو مزید تقویت دی۔ یہ پروگرام اداروں، برادریوں اور حکومتی نظام کے ساتھ شمولیت کے ذریعے تجرباتی تعلیم پر زور دیتا ہے۔


اس اقدام کا مقصد شرکاء کو بھارت کے مختلف خطوں کی متنوع ثقافتی روایات، ترقیاتی ماڈلز، تہذیبی اقدار اور سماجی و اقتصادی حالات کا براہِ راست تجربہ فراہم کرنا ہے۔وفد کے لیے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز (سی آئی آئی ایل) کی جانب سے بھارتی زبانوں پر ایک تعارفی بریفنگ سیشن بھی منعقد کیا گیا، جبکہ موجودہ گرمی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت سے متعلق ہدایات بھی دی گئیں تاکہ شرکاء کے لئے ایک محفوظ اور منظم دورے کو یقینی بنایا جا سکے۔


ثقافتی اور تجرباتی سفر کے تحت وفد نے اندور کے اہم مقامات کا دورہ کیا، جن میں آئی ایم سی ری سائیکل سینٹر، اندرا بھون، 56 دوکان، لال باغ، راجواڑہ اور لائٹ شو شامل تھے۔اس سفر کے دوران وفد نے مہیشور، ملٹری کالج آف ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، پیتھم پور کے صنعتی مرکز اور تاریخی شہر اُجین کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مہاکالیشور جیوتیرلنگ کے درشن کئے۔ اس سے شرکاء کو مدھیہ پردیش کی تاریخ، صنعت اور حکمرانی کے نظام کے بارے میں وسیع اور جامع معلومات حاصل ہوئیں۔



وفد نے فلاح و بہبود اور شہری ذمہ داری سے متعلق متعدد سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، جن کا آغاز یوگ اور مراقبہ کے سیشنز سے ہوا، جن کا مقصد جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینا تھا۔ اس کے بعد شَرم دان (رضاکارانہ صفائی) کی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن کے ذریعے صفائی اور شہری ذمہ داری کے شعور کو اجاگر کیا گیا۔ مزید برآں، شجرکاری مہم بھی چلائی گئی، جس کے تحت نیم اور بیل پتر کے پودے لگائے گئے تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔



یہ تمام سرگرمیاں مجموعی طور پر “یووا سنگم فیز VI” کی بنیادی اقدارصحت مندی، پائیداری اور ذمہ دار شہری کردارکی عکاسی کرتی ہیں اور نوجوانوں کی بامعنی اور مؤثر شرکت کو فروغ دیتی ہیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ا
U.NO.8171
(रिलीज़ आईडी: 2270847)
आगंतुक पटल : 5