وزارت دفاع
وزیردفاع کی جانب سے اتر پردیش کے ضلع سیتاپور میں دفاعی زمین پر پہلے بڑے پیمانے کے سولر پاور منصوبے کی منظوری
دفاعی زمین پر اپنی نوعیت کا پہلا قابلِ تجدید توانائی منصوبہ جو مستقبل کے سولر اور توانائی ذخیرہ منصوبوں کے لیے ایک بنچ مارک ثابت ہوگا
اتر پردیش کا یہ 250 میگاواٹ سولر-بی ای ایس ایس منصوبہ دفاعی اداروں کی توانائی سلامتی کو مضبوط بنائے گا اور بجلی کے اخراجات میں طویل المدتی نمایاں بچت فراہم کرے گا
یہ اقدام وزارت دفاع کے تحت خالی پڑی دفاعی زمینوں کے بہترین استعمال کی پالیسی کے مطابق این ٹی پی سی کے ذریعہ تیار کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
09 JUN 2026 1:22PM by PIB Delhi
توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور خالی دفاعی زمین کے بہترین استعمال کی سمت میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اتر پردیش کے سیتاپور (سابق کنٹونمنٹ) میں تقریباً 850 ایکڑ خالی دفاعی زمین پر 250 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کے ساتھ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ وزارتِ دفاع (ایم او ڈی) کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں دفاعی زمین پر بڑے پیمانے پر سولر پاور جنریشن کے ساتھ مربوط توانائی ذخیرہ نظام شامل کیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام حکومت کے صاف توانائی، پائیداری اور روایتی توانائی کے ذرائع پر انحصار کم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف مسلح افواج کی طویل مدتی توانائی سلامتی مضبوط ہوگی بلکہ دفاعی اداروں کے لیے گرڈ پاور کی خریداری پر آنے والے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے حکومت کو منصوبے کی پوری مدت کے دوران قابل ذکر مالی بچت بھی حاصل ہوگی۔
اس منصوبے پر عملدرآمد این ٹی پی سی لمیٹڈ کے ذریعے مسابقتی بولی کے عمل کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ دفاعی اداروں کے لیے بہترین توانائی قیمت اور زیادہ سے زیادہ بچت حاصل کی جا سکے۔ منصوبہ وزارت دفاع، انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹرز آف (آرمی) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اسٹیٹس (ڈی جی ڈی ای) کے قریبی اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ قومی سلامتی، توانائی سلامتی، تکنیکی جدت اور ماحولیاتی پائیداری کے امتزاج کی ایک نمایاں مثال ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ وزارتِ دفاع اپنے اثاثوں کو قومی ترقی کے اہداف کے لیے بروئے کار لا کر اسٹریٹجک مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنا رہی ہے۔
اس پورجیکٹ کو آئی ایچ کیو آف ایم او ڈی ، این ٹی پی سی اور ڈی جی ڈی مل کر اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ تکمیل کے بعد سیتاپور سولر پاور پروجیکٹ ملک کے اُن اہم ترین قابلِ تجدید توانائی منصوبوں میں شمار ہوگا جو دفاعی زمین پر قائم ہوں گے اور یہ مستقبل کے سولر-پلس-اسٹوریج منصوبوں کے لیے ایک بنچ مارک ثابت ہوگا۔
********
ش ح- ظ الف- ش ہ ب
UR- 8155
(रिलीज़ आईडी: 2270644)
आगंतुक पटल : 11