وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ جناب سویندو ادھیکاری سے ملاقات کی
ریاست میں مختلف شعبوں میں قرض کی دستیابی اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
08 JUN 2026 9:33PM by PIB Delhi
مالی اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ جناب سویندو ادھیکاری سے ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران، انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق مغربی بنگال کے ترقیاتی سفر کو تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ریاست میں مختلف شعبوں میں قرض کی دستیابی اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر، پردھان منتری مدرا یوجنا، پردھان منتری جن دھن یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، اٹل پنشن یوجنا، اور پی ایم سواندھی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اہم اسکیموں کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان سکیموں کے تحت ہراہل استفادہ کنندہ کوکور کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی درخواست پر، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ قرض کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے مغربی بنگال کے تمام خطوں میں پبلک سیکٹر کے بینکوں اور کلیدی صنعتی اداروں اورایم ایس ایم ای ایسوسی ایشنز کے ساتھ گول میز میٹنگیں کی جائیں گی۔ اس سے ریاست کو صنعتی ترقی کو فروغ دینے، کاروباری مواقع میں اضافہ اور روزگار پیدا کرکے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں تعاون میں مدد ملے گی۔
مرکزی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں مالی شمولیت کو مضبوط بنانے اور ریاست کے دیہی علاقوں میں رسمی قرض تک رسائی بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
محترمہ سیتا رمن نے ریاست بھر میں سرمایہ کاری کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ریاستوں کے لیے خصوصی امداد برائے سرمایہ کاری(ایس اے ایس سی آئی) اسکیم کے تحت اہل تجاویز پر کارروائی میں مغربی بنگال کو مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایس اے ایس سی آئی اسکیم کے اصلاحات سے منسلک جزو کے تحت جن اصلاحات کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے نفاذ کو تیز کرے۔
********
ش ح۔ع ح۔ ج ا
U-8143
(रिलीज़ आईडी: 2270624)
आगंतुक पटल : 8