دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ’’سمردھ دیدی سے سمردھ راشٹر ، یوم جمہوریہ کی تقریب ، 2026 ‘‘ میں ’’ دیدیوں ‘‘ میں شرکت کی
مرکزی وزیر نے ملک بھر میں خواتین کی قیادت والے اداروں کو مضبوط بنانے والے 199 کمیونٹی زیرِانتظام تربیتی مراکز کا افتتاح کیا
وزیر موصوف نے 400 سے زیادہ لکھ پتی دیدیوں ، پی ایم اے وائی-جی سے مستفید ہونے والوں اور ایس ایچ جی رہنماؤں کو دیہی معاش ، اداروں اور #وکست بھارت کے پیمانے پر تبدیلی کی طرف جامع ترقی کو مضبوط بنانے میں ان کی قیادت پر مبارکباد دی
خصوصی مہمان-لکھ پتی دیدی ، پی ایم اے وائی-جی سے مستفید ہونے والے اور ایس ایچ جی کے رہنما قومی گیت کے 150 سال پورے ہونے کا جشن مناتے ہوئے مل کر وندے ماترم گایا
ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کریڈٹ ، ذریعہ معا ش اور بااختیار بنانے میں مدد کرتا ہے ؛ بھارت 3 کروڑ لکھ پتی دیدیوں کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے: شیوراج سنگھ
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 7:26PM by PIB Delhi
دیہی ترقی ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دلّی کے پوسا میں بھارت رتن سی سبرامنیم آڈیٹوریم میں ’’سمردھ دیدی سے سمردھ راشٹر ، یوم جمہوریہ تقریب 2026 ‘‘ پر منعقدہ پروگرام میں ، ملک بھر سے دین دیال انتو دیا یوجنا-نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کی لکھ پتی دیدیوں ، پی ایم اے وائی-جی سے مستفید ہونے والوں اور اپنی مدد آپ گروپ دیدوں کا خیرمقدم کیا اور ان کے قابلِ ذکر تعاون کی ستائش کی ۔ پروگرام کے آغاز سے پہلے ، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر چندر شیکھر پیما سانی کے ساتھ مل کر ایس ایچ جی دیدیوں کے ساتھ ایک پودا لگا کر تقریب کا آغاز کیا ۔

وزیر موصوف نے وکست بھارت ، 2047 کے ویژن کے حصول میں دیہی معاش ، کمیونٹی اداروں اور جامع ترقی کو مستحکم کرنے میں ، ان کی قیادت اور تعاون کے اعتراف میں 400 سے زیادہ لکھ پتی دیدیوں ، پی ایم اے وائی-جی سے مستفید ہونے والوں اور ایس ایچ جی رہنماؤں کو اعزاز سے نوازا ۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے ، اس بات کی تصدیق کی کہ یوم جمہوریہ ، لوگوں اور اپنی مدد آپ گروپوں سے تعلق رکھنے والی لکھ پتی دیدیوں کے متاثر کن سفر کا جشن ہے ۔ انہوں نے ملک بھر کی ایس ایچ جی خواتین کا خیر مقدم کیا اور دوسری خواتین کو بااختیار بنانے میں ، ان کے اعتماد ، قیادت اور کوششوں کی ستائش کی ۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ایک خوشحال ملک ، خوشحال خواتین پر تعمیر ہوتا ہے ، انہوں نے قرض تک رسائی ، معاش اور اجتماعی طور پر بااختیار بنانے میں ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے تبدیلی لانے والے کردار پر زور دیا اور کہا کہ بھارت 2 کروڑ سے آگے بڑھ کر 3 کروڑ لکھ پتی دیدیوں کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے ۔

انہوں نے ’’ لاڈلی لکشمی یوجنا ‘‘ اور ’’ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ‘‘ جیسے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے ، صنفی مساوات ، سماجی تبدیلی اور امتیازی اصولوں کو چیلنج کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے ایس ایچ جی نیٹ ورک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سرکاری اسکیموں کی صفِ آخر تک فراہمی کو مضبوط کریں ، معاش کو بڑھائیں ، نامیاتی کاشت کاری اور بازار کے روابط کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ افراد کو انفرادی بینک روابط تک رسائی کے قابل بنانے ، صنعت کاری اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے مرکوز کوششیں کی جائیں گی ۔ انہوں نے وسیع تر سماجی اور سیاسی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ، ایس ایچ جی کی خواتین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور بنیادی سطح کی سیاسی قیادت میں اپنی شرکت کو مضبوط کریں ۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ خواتین ملک کی تعمیر میں مساوی شراکت دار ہیں ، انہوں نے خواتین کی قیادت میں دیہی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا اور سماجی تبدیلی کے لیے کام کرنے کا عہد لیا ۔

دیہی ترقی اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیما سانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین ، ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانا ملک کی ترجیح ہے ۔ گنٹور میں سارس میلے میں ، اپنے تجربات کے بارے میں بتاتے ہوئے ، انہوں نے ایس ایچ جی خواتین کے تبدیلی لانے والے کام اور کاروباری جذبے کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج خواتین نہ صرف مستفید ہوتی ہیں بلکہ معیشت میں کلیدی شراکت دار ہیں ، جس میں چار میں سے ایک ایم ایس ایم ای خواتین کی قیادت میں کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مقبول ای کامرس پلیٹ فارمز سمیت مارکیٹ سے روابط پیدا کرنے میں ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے کردار پر زور دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ دیہی خواتین ویلیو چینز میں تیزی سے حصہ لے رہی ہیں اور بازاروں سے جڑنے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال کر رہی ہیں ۔

دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے کہا کہ یہ پروگرام آئینی اقدار اور ہر خاتون کی اپنی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایس ایچ جی خواتین ڈی اے وائی-این آر ایل ایم پلیٹ فارم کے ذریعے بچت اور کریڈٹ سے آگے بڑھ کر معاش ، قیادت اور سماجی تبدیلی کی طرف بڑھ گئی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی ترقی ، اس کی دیدیوں کی ترقی سے منسلک ہے ۔ انہوں نے دیہی بھارت کی نمائندگی کرنے پر ایس ایچ جی کی خواتین اور ان کے شریک حیات کا شکریہ ادا کیا ۔
تقریب کے دوران ، خصوصی مہمانوں ، لکھ پتی دیدیوں ، پی ایم اے وائی-جی سے مستفید ہونے والوں اور ایس ایچ جی رہنماؤں نے ، قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک ساتھ قومی گیت گا یا ۔ اجتماعی پیشکش ، اس گیت کے لیے گہرے فخر ، اتحاد اور عقیدت کی عکاسی کرتی ہے ، جس نے بھارت کی تحریک ِ آزادی میں ایک نمایاں کردار ادا کیا اور قومی فخر اور اجتماعی عزم کے جذبے کے ساتھ نسلوں کو متاثر کیا ۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر چندر شیکھر پیما سانی کے ساتھ مل کر ، ملک بھر کی ایس ایچ جی خواتین کے ساتھ بات چیت کی اور ملک کی تعمیر اور دیہی تبدیلی میں ان کے کردار کا جشن منایا ۔ دیدیوں نے فوڈ پروسیسنگ ، پرنٹنگ ، جمالیاتی خدمات ، بینکنگ ، زراعت ، مویشیوں ، بنائی ، خردہ اور غیر روایتی کاروباری اداروں جیسے جے سی بی آپریشنز ، کریڈٹ تک رسائی ، ڈیجیٹل بینکنگ ، مارکیٹ کے روابط اور ایس ایچ جی فیڈریشنوں میں قائدانہ کرداروں کو اجاگر کرنے میں متنوع سفر کا اشتراک کیا ۔ ان کی کہانیاں ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے تحت بڑھتی ہوئی آمدنی ، مالی آزادی ، سماجی نقل و حرکت اور کمیونٹی کی قیادت کی عکاسی کرتی ہیں ۔ لکھ پتی دیدیوں ، پی ایم اے وائی-جی سے مستفید ہونے والوں اور ایس ایچ جی رہنماؤں کو بھی دیہی معاش ، اداروں کو مضبوط بنانے اور وکست بھارت کے ویژن کی طرف جامع ترقی میں ، ان کے تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ۔

دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ملک بھر میں کمیونٹی کے زیرِ انتظام 199 تربیتی مراکز (سی ایم ٹی سی) کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں ، مسلسل تعلیم کو فروغ دینے ، خواتین کی شرکت کو بڑھانے اور بنیادی سطح پر ہنر مندی کے فروغ کو مضبوط بنانے کے لیے ، حکومت کے عزم کی نشاندہی کی گئی ۔ سی ایم ٹی سیز ، دیہی ترقیاتی فریم ورک کے تحت صلاحیتوں کی تعمیر ، معاش کو بڑھانے اور خواتین کی قیادت والے کمیونٹی اداروں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کمیونٹی کی قیادت والے پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گے ۔

ملک بھر سے آنے والے خصوصی مہمانوں کے اعزاز میں دیہی ترقی کے وزیر کے زیرِ اہتمام ایک شاندار ظہرانے کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا ۔
یوم جمہوریہ 2026 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، دیہی ترقی کی وزارت ، وزارت دفاع کے تعاون سے ، ڈی اے وائی-این آر ایل ایم اور پی ایم اے وائی-جی کے تحت 400 سے زیادہ قومی خصوصی مہمانوں کی شرکت کی سہولت فراہم کر رہی ہے ، جن میں خواتین ایس ایچ جی ممبران ، پی ایم اے وائی-جی مستفیدین اور لکھ پتی دیدیاں اپنے شریک حیات کے ساتھ شامل ہیں ۔
خصوصی مہمان ، 26 جنوری ، 2026 ء کو نئی دلّی کے کرتویہ پتھ میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کریں گے ، اس کے بعد 27 جنوری ، 2026 ء کو قطب مینار ، سندر نرسری اور ہمایوں کے مقبرے کے تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے ۔ اس پروگرام میں آئینی اقدار کا احترام کرنے اور ایک خوشحال ، لچکدار اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم کی بازگشت سنائی دی ۔
.................................................... ...................................................
) ش ح – ض ر - ع ا )
U.No. 8108
(रिलीज़ आईडी: 2270294)
आगंतुक पटल : 5