بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

18 ممالک کے غیر ملکی مشنوں نے دلی ہاٹ، آئی این اے  میں پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 کا خصوصی دورہ کیا؛ ایم ایس ایم ای کی وزارت کے اہم اقدامات کے بارے میں بریفنگ

اس پروگرام میں بھارت کے متنوع ورثے کو پیش کرنے والی آسام، راجستھان، پنجاب اور لداخ کی متحرک ثقافتی پرفارمنسز پیش کی گئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 JAN 2026 8:45PM by PIB Delhi

نئی دلی کے دلی ہاٹ کے آئی این اے میں آج 18 ممالک کے غیر ملکی مشنوں نے پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 کا ایک خصوصی دورہ کیا۔ دورہ کرنے والے معززین میں مختلف ممالک کے سفراء، ہائی کمشنرز اور سینئر نمائندے شامل تھے، جنہوں نے بھارت کے روایتی دستکاری کے عظیم ورثے اور کاریگروں کی بہترین مہارت کا بچشمِ خود مشاہدہ کیا۔

حکومتِ ہند کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) آئی این اے کے دلی ہاٹ میں 18 سے 31 جنوری 2026 تک پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ایک خصوصی نمائش پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ نمائش عوام کے لیے روزانہ صبح 10:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک کھلی ہے۔

اس موقع پر، وزارت نے الجزائر، بیلاروس، کیمرون، کیوبا، ایکواڈور، ایتھوپیا، گیانا، انڈونیشیا، عراق، کینیا، ملیشیا، نائجیریا، پیرو، صومالیہ، جنوبی افریقہ، تیمور لیستے، ازبکستان اور وینزویلا سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

استقبالیہ خطبہ جوائنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، آفس آف دی ڈیولپمنٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای) جناب دانش اشرف نے پیش کیا، جنہوں نے معززین کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور پی ایم وشوکرما اسکیم کے مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں ایم ایس ایم ای کی وزارت، آفس آف دی ڈیولپمنٹ کمشنر کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر رجنیش نے دورہ کرنے والے غیر ملکی معززین کا استقبال کیا اور ان کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے معززین کو ایم ایس ایم ای کی وزارت کے اہم اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی، روزگار کی فراہمی اور ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی اور اپنی مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے ذریعے وزارت کی کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے ہاٹ کا خصوصی دورہ کرنے پر معززین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس پروگرام میں آسام، راجستھان، پنجاب اور لداخ کی متحرک ثقافتی پرفارمنسز شامل تھیں، جنہوں نے ایک پُرجوش اور سحر انگیز ماحول پیدا کیا اور بھارت کے متنوع ثقافتی ورثے کی عکاسی کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، آفس آف دی ڈیولپمنٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای) محترمہ انوجا باپٹ نے کلما تشکر پیش کیے۔

 

پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 کا مقصد کاریگروں کو ایک ایسامخصوص پلیٹ فارم فراہم کر کے بھارت کی روایتی دستکاری کا جشن منانا اور اسے فروغ دینا ہے جہاں وہ اپنی دستکاری کی مصنوعات کی قومی و بین الاقوامی خریداروں، اسٹیک ہولڈرز اور عام عوام کے سامنے نمائش اور مارکیٹنگ کر سکیں۔ اس ایونٹ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے 117 سے زیادہ کاریگر حصہ لے رہے ہیں، جو متنوع روایتی مہارتوں اور دستکاریوں کی حقیقی معنوں میں کل ہندنمائندگی کرتا ہے۔

****

 

 

 

ش ح۔ک ح۔م ا

U-8110

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2270293) وزیٹر کاؤنٹر : 31
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , Punjabi , English