زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت بھوپال کے اسمارٹ سٹی پارک میں پودا لگایا


درخت ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں، آئیے ماحولیات کے تحفظ کو عوامی تحریک بنائیں: شیوراج سنگھ چوہان

درخت لگانا اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں، کیونکہ اگر درخت ہیں تو ہم ہیں: شیوراج سنگھ چوہان

’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم میں شامل ہوں اور ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں: مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان

گزشتہ ساڑھے پانچ برسوں سے روزانہ ایک پودا لگانے کا عہد بلا تعطل جاری ہے: شیوراج سنگھ چوہان

درخت صرف ہریالی کا نام نہیں، بلکہ یہ زندگی، حیاتیاتی تنوع اور ہمارے محفوظ مستقبل کی بنیاد ہیں: شیوراج سنگھ چوہان

प्रविष्टि तिथि: 05 JUN 2026 10:05PM by PIB Delhi

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر مرکزی وزیر زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی’ایک پیڑ ماں کے نام‘مہم کے تحت بھوپال کے اسمارٹ سٹی پارک میں ایک پودا لگایا۔عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ریاست اور ملک کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ زمین پر زندگی اسی وقت محفوظ رہ سکتی ہے جب ہمارا ماحول محفوظ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری صرف ایک پودا لگانے کا عمل نہیں، بلکہ انسانیت، فطرت اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کی ایک مہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر درخت محفوظ رہیں گے تو پانی، جنگلات، زمین اور حیاتیاتی تنوع بھی محفوظ رہیں گے۔ درختوں کی بدولت بارش کا نظام برقرار رہے گا، ندیاں زندہ رہیں گی، مٹی کا تحفظ ہوگا اور زندگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔جناب چوہان نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کو اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھیں اور درخت لگانے کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں، کیونکہ ’’اگر درخت ہیں تو ہم ہیں‘‘۔

 

ایک ننھا پودا بڑھ کر عظیم برگد بن جاتا ہے اور فطرت کی خدمت کرتا ہے

اسمارٹ سٹی پارک میں 2021 میں لگائے گئے ایک برگد کے درخت کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ پانچ سال قبل انہوں نے امرکنٹک سے روزانہ ایک پودا لگانے کا عہد کیا تھا، اور بھوپال پہنچنے کے بعد جو پہلا پودا انہوں نے لگایا تھا، وہ یہی تھا۔انہوں نے کہا کہ آج یہ ننھا پودا ایک بڑے اور تناور برگد کے درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس درخت پر چہچہاتے پرندوں، دیگر جانداروں کی سرگرمیوں اور فطرت کے دلکش مناظر کو دیکھ کر انہیں بے حد خوشی اور اطمینان حاصل ہوا ہے۔درختوں کا موازنہ بچوں سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح بچوں کی مناسب پرورش انہیں نشوونما دے کر کامیاب بناتی ہے، اسی طرح ایک پودا بھی دیکھ بھال اور وقت کے ساتھ ایک عظیم درخت میں تبدیل ہو جاتا ہے اور پھر معاشرے، ماحول اور فطرت کی خدمت کرتا ہے۔

خاص مواقع پر درخت لگانے کا عزم کریں

زراعت و کسانوں کی بہبودکی وزارت کے مرکزی وزیرشیوراج سنگھ چوہان نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر روزانہ درخت لگانا ممکن نہ ہو تو کم از کم زندگی کے خاص مواقع پر ضرور درخت لگائیں۔انہوں نے کہا کہ جنم دن، بچوں کے یومِ پیدائش، شادی بیاہ، شادی کی سالگرہ یا والدین اور دیگر اہل خانہ کی یاد میں ان مواقع کو شجرکاری سے جوڑا جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں لوگ اپنی ماؤں کے احترام میں درخت لگا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ محترمہ سندر دیوی جی کی یاد میں بھی ایک پودا لگایا ہے۔

شجرکاری مہم عزم سے عوامی شمولیت تک

زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ صرف تقاریر اور گفتگو سے ممکن نہیں، اس کے لیے عملی سطح پر کام کرنا ضروری ہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے کئی سال قبل روزانہ ایک درخت لگانے کا عزم کیا تھا، جو آج بھی مسلسل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ برسوں میں ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب انہوں نے درخت نہ لگایا ہو۔ اب اس مہم میں بڑی تعداد میں بچے، نوجوان اور عام شہری بھی ان کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ معاشرے میں ماحول کے تحفظ کے بارے میں شعور بڑھ رہا ہے اور نئی نسل بھی اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش ت-ع ن)

U. No. 8091


(रिलीज़ आईडी: 2270174) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी