وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے گجرات کے سورت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2026 10:16PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے سورت میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں ، جس میں صاف ستھری توانائی کے اقدامات ، اقتصادی لچک ، اہم صنعتی شعبوں میں خود انحصاری اور گجرات کے لوگوں کی غیر متزلزل لگن کے ذریعے ہندوستان کی مضبوط پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ۔
ایکس پر سلسلہ وار پوسٹ میں ، وزیر اعظم نے شیئر کیا:
’’سورت کے ترقیاتی پروگرام میں گجرات کی پیش رفت کے حوالے سے میرے پریوار جنو کے جوش و خروش نے مجھے نئی توانائی سے بھر دیا۔‘‘
’’گجرات ملک کی پہلی ریاست تھی جس نے 21ویں صدی کے آغاز میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے ایک الگ محکمہ قائم کیا۔ ملک کا پہلا سولر پارک بنا کربھی اس نے یہ تحریک دی کہ ہندوستان کس طرح معیشت اور ماحولیات کو ملا کر ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے۔‘‘
’’دنیا کے موجودہ چیلنجوں کے درمیان، ہندوستان ہر بحران کا مضبوطی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ہمارے ملک میں، ہم نے میگاواٹ سے آگے کبھی نہیں سوچا، لیکن آج گیگا واٹ پر بات ہو رہی ہے، جس میں گجرات کا اہم کردار ہے۔‘‘
’’آتم نربھر بھارت مہم کا آج وہ لوگ مذاق اڑاتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہندوستان دوسرے ممالک پر منحصر رہے۔ ایسے لوگوں کو ہزیرہ کی طاقت ضرور دیکھنی چاہیے، جو ایک سمندری صنعتی مرکز کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔‘‘
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 8052
(रिलीज़ आईडी: 2269717)
आगंतुक पटल : 3