مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس نے ماہ جون کے لیے دہلی میں ٹیلی کام پیشن یافتگان کے ’جیون پرمان ‘کیمپوں کا شیڈول  جاری کیا

प्रविष्टि तिथि: 05 JUN 2026 5:55PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی کام کے پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس(ڈی او ٹی) نے جون 2026 کے دوران ٹیلی کام پنشن یافتگان کےلیے ’جیون پرمان‘ کیمپوں کا انعقاد کیا ہے۔ یہ کیمپ پرنسپل سی سی اے دہلی کے دفتر، دہلی سنچار لیکھا بھون، پرساد نگر، نئی دہلی-110005، ایسٹرن کورٹ، جن پتھ، نئی دہلی میں قائم ایکسٹنشن کاؤنٹر اور ایم ٹی این ایل کے احاطے  اور دہلی این سی آر کے مختلف مقامات پرپنشن یافتگان کی سہولت کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

پنشن یافتگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان کیمپوں میں شرکت کریں اور اپنی سہولت کے مطابق مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ موقع پر ہی لائف سرٹیفکیٹ (جیون پرمان)کی تصدیق کی سہولت حاصل کریں۔

پنشن یافتگان کی سہولت کیمپ کا شیڈول درج ذیل ہے:

نمبر شمار

مقام

مورخہ

1.

 ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، دوارکا سیکٹر-6، نئی دہلی

09.06.2026

2.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، جنک پوری، نئی دہلی

12.06.2026

3.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، روہنی سیکٹر-3، دہلی

16.06.2026

4.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، لکشمی نگر، دہلی

19.06.2026

5.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، یمنا وہار، دہلی

22.06.2026

 

سہولت کیمپوں کے اوقات: صبح 11:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک

پنشن یافتگان سہولت کیمپوں میں دستیاب فیسلیٹی:

  • www.jeevanpramaan.gov.in پر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تربیت
  • جیون پرمان فیس آتھنٹیکیشن ایپلیکیشن کے استعمال کی تربیت
  • کے وائی پی فارم جمع کرانا — براہِ کرم ایک فوٹو اور آدھار کارڈ/پین کارڈ کی کاپی/پی پی او کی کاپی ساتھ لائیں۔
  • شکایات اور پوچھ تاچھ سے متعلق درخواست جمع کرانے کی سہولت

نوٹ: وہ پنشن یافتگان جو پہلے ہی اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرا چکے ہیں، انہیں اسی مقصد کے لیے کیمپ میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

****

ش ح۔م ع ن-م ر

U-8027


(रिलीज़ आईडी: 2269443) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil