پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایت ایڈوانسمنٹ انڈیکس کو نیشنل ای-گورننس ایوارڈز 2026 میں گولڈ ریکوگنیشن سے نوازا گیا

प्रविष्टि तिथि: 05 JUN 2026 5:43PM by PIB Delhi

پنچایت ایڈوانسمنٹ انڈیکس (پی اے آئی)، جو وزارتِ پنچایتی راج کا ایک اہم ڈیٹا پر مبنی گورننس اقدام ہے، کو نیشنل ایوارڈز فار ای-گورننس 2026 میں گولڈ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز کیٹیگری VII کے تحت دیا جائے گا، جس کا موضوع ہے: “ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال کے ذریعے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن”، اور اس میں مرکزی وزارتیں، ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے شامل ہیں۔یہ ایوارڈ 29ویں نیشنل کانفرنس آن ای-گورننس کے دوران پیش کیا جائے گا، جو  یکم تا 2 جولائی 2026 کو جے پور، راجستھان میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کا انعقاد مشترکہ طور پر محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) اور وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کر رہے ہیں، جبکہ حکومتِ راجستھان اس میں شراکت دار ہے۔اس سال کی کانفرنس کا موضوع “وِکست بھارت 2047: اے آئی سے تقویت یافتہ، ڈیٹا پر مبنی اور محفوظ ڈیجیٹل گورننس” ہے، جو حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورکس کے ذریعے مؤثر، محفوظ اور شہریوں پر مرکوز خدمات فراہم کی جائیں ۔

نیشنل ایوارڈز فار ای-گورننس ہر سال ملک بھر میں ای-گورننس کے اقدامات کے نفاذ میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے دیے جاتے ہیں۔سال 2026 میں مجموعی طور پر 17 منصوبوں اور اقدامات کو سات مختلف ایوارڈ کیٹیگریز کے تحت اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔گولڈ ایوارڈ میں ایک ٹرافی، ایک تعریفی سنداور 10 لاکھ روپے کی نقد انعامی رقم شامل ہوتی ہے، جس کا مقصد اس اقدام کو مزید مضبوط بنانا اور عوامی فلاح و بہبود کے نتائج کو بہتر بنانا ہے۔

پنچایت ایڈوانسمنٹ انڈیکس کے بارے میں

پنچایت ایڈوانسمنٹ انڈیکس (پی اے آئی) بھارت کا پہلا جامع، ڈیٹا پر مبنی فریم ورک ہے جو گرام پنچایتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور درجہ بندی کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ فریم ورک مقامی سطح پر پائیدار ترقیاتی اہداف (ایل ایس ڈی جیز) کے نو موضوعاتی شعبوں کے تحت کارکردگی کو جانچتا ہے۔پی اے آئی  2.0، جو اس انڈیکس کا تازہ اور مزید بہتر ورژن ہے، 2.6 لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں کا 150 اشاریوں اور 230 ڈیٹا پوائنٹس کی بنیاد پر جائزہ لیتا ہے۔مجموعی اسکور کی بنیاد پر گرام پنچایتوں کو کارکردگی کی پانچ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ پی اے آئی کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

 

*************

ش ح ۔ ش ت۔ ر ب

U. No.8026


(रिलीज़ आईडी: 2269441) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Kannada