سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی  کی ایم/ایس گرین جولز پرائیویٹ لمیٹڈ پونے کی مقامی طور پر تیار کردہ دوسری نسل کے ڈیزل کے مساوی بایو فیول ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن کے لیے مدد

प्रविष्टि तिथि: 05 JUN 2026 5:28PM by PIB Delhi

جیسے جیسے بھارت صاف ستھری توانائی کے ذرائع اور گردشی معیشت پر مبنی صنعتی ترقی کی طرف تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے، حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ(ٹی ڈی بی) نے ایم/ایس گرین جولز پرائیویٹ لمیٹڈ، پونے کے ’دوسری نسل کے ڈیزل کے مساوی بایو فیول کی تیاری‘ کے عنوان والے منصوبے کی معاونت فراہم کی ہے ۔اس منصوبے کا مقصد ایک تجارتی پیمانے کی سہولت قائم کرنا ہے ،جس کے ذریعے زرعی فضلے اور زرعی پروسیسنگ کے باقی ماندہ مواد سے جدید حیاتیاتی ایندھن تیار کیا جائے گا، جوہندوستان کی توانائی کے تحفظ، ویسٹ ٹو ویلتھ مشن اور نیٹ زیرو اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

مجوزہ منصوبے میں ابھلاشا بایو فیولز(اے بی ایف) کی پیداوار کے لیے ایک گرین فیلڈ مینوفیکچرنگ سہولت کا قیام شامل ہے، جو اگلی نسل کا قابل تجدید ڈیزل اور نیفتھا کا متبادل ہے اور مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔اے بی ایف کو ایک ’ڈراپ اِن‘ ایندھن کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو روایتی فوسل ایندھن پر مبنی ڈیزل کو براہ راست بغیر کسی تبدیلی کے موجودہ انجنوں، فیول سسٹمز یا تقسیم کے بنیادی ڈھانچے میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے یہ ٹرانسپورٹ اور صنعتی توانائی کے استعمال کو کاربن سے پاک بنانے کے لیے ایک عملی اور قابل توسیع حل بن جاتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر ہندوستان میں تیار کی گئی ہے اور اس میں جدید تھرمو-کیمیکل تبدیلی کے عمل شامل ہیں ،جو زرعی باقیات اور زرعی و صنعتی فضلے کو اعلیٰ معیار کے قابل تجدید ایندھن میں تبدیل کرتے ہیں۔ اس عمل میں تھرمل کریکنگ، کیٹالیٹک اپ گریڈنگ اور بعد ازاں ریفائننگ کی ٹیکنالوجیز کو یکجا کیا گیا ہے ،تاکہ ایسے حاتیاتی ایندھن تیار کیے جا سکیں جو معیار کے تسلیم شدہ پیمانوں پر پورا اترتے ہیں اورروایتی  ایندھن کے جیسے اور ان کے برابر ہی ہوتے ہیں۔ یہ ایندھن پہلے ہی تقریباً چالیس مختلف فیڈ اسٹاکس سے کامیابی کے ساتھ تیار کیا جا چکا ہے، جو ہندوستان کے متنوع حیاتیاتی ایندھن کے وسائل کے لیے اس کی غیر معمولی لچک اور موافقت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی ایک نمایاں خصوصیت گرین جولز کی ملکی مہارت ہے، جس کے تحت وہ بایوماس کے بہترین امتزاج کی نشاندہی کرتے ہیں اور انہیں مخصوص کیٹالسٹ سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں تاکہ ایندھن کی پیداوار اور کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتربنایا جا سکے۔ اگرچہ انفرادی عمل کے مراحل صنعتی سطح پر معروف طریقے ہیں، لیکن فیڈ اسٹاک کے انتخاب، کیٹالسٹ کی بہتری اور پروسیس انجینئرنگ کا منفرد انضمام کمپنی کی بنیادی دانشِ املاک (انٹلیکچوئل پراپرٹی) تشکیل دیتا ہے اور کم قیمت زرعی فضلے سے تجارتی طور پر قابلِ عمل جدید حیاتیاتی ایندھن کی پیداوار کو ممکن بناتا ہے۔

یہ منصوبہ کمپنی کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دے گا تاکہ وہ قابلِ تجدید ڈیزل، قابلِ تجدید نیفتھا، بایوچار اور گیس کی شکل میں ایندھن پیدا کر سکے، جس سے فضلہ سے توانائی کا ایک بہتر نظام تشکیل پائے گا۔ عموماً جلائی یا ضائع کر دی جانے والی زرعی باقیات کو قیمتی توانائی مصنوعات میں تبدیل کر کے یہ ٹیکنالوجی بیک وقت متعدد قومی ترجیحات کو حل کرتی ہے، جن میں فصلوں کی باقیات جلانے میں کمی، صاف توانائی کا فروغ، دیہی ویلیو چینز کی مضبوطی اور درآمد شدہ فوسل ایندھن پر انحصار میں کمی شامل ہیں۔

یہ اقدام ہندوستان کی حکومت کی قومی حیاتیاتی توانائی پالیسی، گردشی معیشت کے اہداف اور مقامی ٹیکنالوجیز کے ذریعے پائیدار صنعتی ترقی کے وسیع تر مقاصد سے قریبی طور پر ہم آہنگ ہے۔ یہ ملک کے اس وژن کی بھی حمایت کرتا ہے ،جس کا مقصد جدید حیاتیاتی توانائی اور متبادل توانائی کے حل میں مضبوط ملکی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاتھک نے کہاکہ زرعی باقیات سے حاصل ہونے والے جدید حیاتیاتی ایندھن توانائی کی سلامتی، ماحولیاتی پائیداری اور دیہی معاشی ترقی کے حصول کی طرف ایک اہم راستہ ہیں۔ وہ مقامی ٹیکنالوجیز جو فضلے کو اعلیٰ قدر والے ایندھن میں تبدیل کرتی ہیں نہ صرف روایتی ایندھن پر انحصار کم کرتی ہیں بلکہ گردشی معیشت کے اندر نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔ ٹی ڈی بی ایسی اختراعات کی حمایت کے لیے پرعزم ہے ،جو ہندوستان کے صاف توانائی کے نظام کو مضبوط بنائیں اور ساتھ ہی واضح معاشی اور ماحولیاتی فوائد فراہم کریں۔

گرین جولز پرائیویٹ لمیٹڈ کی قیادت نے معاونت پر اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مدد ان کی مقامی حیاتیاتی ایندھن ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن اور اس کے پیمانے کو بڑھانے میں تیزی لائے گی، جس سے صنعتی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں پائیدار ایندھن کے حل کے وسیع پیمانے پر نفاذ کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ کمپنی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ ہندوستان کے لیے ایک صاف ستھرے، خود کفیل اور توانائی کے لحاظ سے محفوظ مستقبل کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 

****

ش ح۔م ع ن-م ر

U-8016


(रिलीज़ आईडी: 2269425) आगंतुक पटल : 22
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil