اسٹیل کی وزارت
مئی 2026 میں بھارت کی اسٹیل کی پیداوار میں مسلسل اضافہ برقرار
प्रविष्टि तिथि:
04 JUN 2026 2:13PM by PIB Delhi
مئی 2026 میں بھارت کے اسٹیل شعبے کی ترقی کی رفتار برقرار، اہم پیداواری اور کھپت کے اشاریوں میں سال بہ سال اضافہ درج کیا گیا۔
پیداوار اور طلب کا رجحان
خام اسٹیل کی پیداوار مئی 2026 میں 14.21 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 2.9 فیصد زیادہ ہے۔ہاٹ میٹل کی پیداوار میں سال بہ سال 2.0 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔جبکہ پگ آئرن کی پیداوارمیں0.77 ملین ٹن رہی، جس میں سال بہ سال 1.1فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔تیار اسٹیل کی پیداوار مئی 2026 میں 13.94 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 7.7فیصد زیادہ ہے۔تیار اسٹیل کی کھپت مئی 2026 میں 14.33 ملین ٹن رہی، جس میں سال بہ سال 9.0فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خام اسٹیل کی پیداوار اپریل-مئی 2026 کے دوران 28.04 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) کے 27.30 ملین ٹن کے مقابلے 2.7فیصد زیادہ ہے۔ہاٹ میٹل کی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 2.7فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ پگ آئرن کی پیداوار (1.50 ملین ٹن) میں 0.2فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔تیار اسٹیل کی پیداوار 27.36 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 6.4فیصد زیادہ ہے۔ تعمیرات، بنیادی ڈھانچہ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں مسلسل طلب کی بدولت اپریل-مئی 2026 کے دوران تیار اسٹیل کی کھپت 27.36 ملین ٹن رہی، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 8.7فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
تجارتی صورتحال
تجارتی محاذ پر، مئی 2026 میں درآمدات 0.69 ملین ٹن اور برآمدات 0.51 ملین ٹن رہیں، جو مئی 2025 کے بالترتیب 0.42 ملین ٹن اور 0.39 ملین ٹن کے مقابلے میں 62.5فیصد اور 29.9فیصد کے سال بہ سال اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
اپریل-مئی 2026 کے دوران کل درآمدات 1.37 ملین ٹن اور برآمدات 0.98 ملین ٹن رہیں، جس کے باعث اس مدت کے دوران بھارت ایک خالص درآمد کنندہ بن گیا۔ اپریل-مئی 2025 کے مقابلے میں، جب درآمدات 0.94 ملین ٹن اور برآمدات 0.77 ملین ٹن تھیں، اپریل-مئی 2026 کے دوران درآمدات میں 45.0فیصد اور برآمدات میں 27.4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صلاحیت میں توسیع اور سرمایہ کاری کی رفتار
مالی سال 26-2025 میں بھارت کی خام اسٹیل بنانے کی مجموعی صلاحیت تقریباً 220 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) تک پہنچ گئی، جس سے یہ صنعت 2030 تک نیشنل اسٹیل پالیسی کے 300 ایم ٹی پی اے کے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔اس ہدف کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، سیل نے اپنے بھلائی اسٹیل پلانٹ کی موجودہ خام اسٹیل کی صلاحیت کو 6.8 ایم ٹی پی اے سے بڑھا کر 10.2 ایم ٹی پی اے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔مزید برآں، جے ایس ڈبلیو اسٹیل نے مئی 2026 میں پارادیپ، اڈیشہ میں اپنے مربوط اسٹیل پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ مرحلہ وار طریقے سے تیار ہونے والے اس پروجیکٹ کی مجوزہ صلاحیت 13.2 ایم ٹی پی اے ہے۔
گرین ماحولیات کے لیے سازگاراسٹیل سے متعلق اقدامات
وزارتِ اسٹیل کی گرین اسٹیل پہل کے تحت، 31 مئی 2026 تک 15 ریاستوں کے 94 مینوفیکچررز کو گرین اسٹیل سرٹیفکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹ ٹی ایم ٹی بارز ، ایچ آر/سی آر کوائلز، پلیٹس، وائر راڈز اور پائپس جیسی مصنوعات کے لیے دیے گئے ہیں۔ اکثرتصدیق شدہ مصنوعات نے اعلیٰ ترین 5-اسٹار ریٹنگ حاصل کی ہے، جو سیکنڈری اور درمیانے درجے کے اسٹیل مینوفیکچررز کے درمیان اس مہم کی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔
اسٹیل کی قیمتوں کی صورتحال
مئی 2026 میں تمام بڑی مصنوعات کے زمرے میں گھریلو اسٹیل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی دیکھی گئی۔ٹی ایم ٹی/ریبار کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تقریباً 1.3فیصد کی کمی واقع ہوئی، تاہم سال بہ سال بنیادوں پر اس میں اب بھی 4.5فیصد کا اضافہ درج کیا گیا—جو کئی مہینوں کی مندی کے بعد پہلا مثبت سالانہ اشاریہ ہے۔فلیٹ اسٹیلکی قیمتوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، جہاں ایچ آر کوائل اور جی پی شیٹ دونوں کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تقریباً 0.2فیصد کی کمی درج کی گئی۔
خام مال کا جائزہ
اپریل 2026 کے مقابلے مئی 2026 میں خام مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔ این ایم ڈی سی نے مئی کے دوران گھریلو آئرن اور کی قیمتوں میں 200 روپے فی ٹن کا اضافہ کیا۔مینگنیج اور موئل کی مینوفیکچرنگ مئی 2026 میں 0.17 ملین ٹن رہی، جو ماہانہ بنیادوں پر 4فیصد زیادہ ہے، جبکہ اس دوران مینگنیز اور کی قیمتوں میں 4فیصد کی نرمی دیکھی گئی۔
مئی 2026 کے دوران سمندری راستے سے سپلائی ہونے والے آئرن اور کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا۔ بین الاقوامی سطح پر کوکنگ کول کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر 2.8فیصد مزید بڑھ کر 239 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئیں، جس نے مالی سال 27-2026 کی دوسری سہ ماہی کی طرف بڑھتے ہوئے انٹیگریٹڈ بی ایف-بی او ایف مینوفیکچررز کے لیے خام مال کی زیادہ لاگت کے دباؤ کو برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ، مئی کے دوران انٹرنیشنل اسکریپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ درج کیا گیا، جس سے الیکٹرک روٹ سے اسٹیل بنانے والوں پر بھی لاگت کا بوجھ بڑھ گیا۔
مستقبل کا منظرنامہ
بھارتی اسٹیل انڈسٹری، بنیادی ڈھانچے پر مضبوط سرکاری اخراجات اور مینوفیکچرنگ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی بدولت اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مستحکم پوزیشن میں ہے۔ تاہم، اسٹیل کی گھٹتی ہوئی قیمتوں اور خام مال کی بڑھتی ہوئی لاگت کے امتزاج کے باعث، مستقبل قریب میں مینوفیکچررز کے منافع پر دباؤ آنے کا امکان ہے، اگرچہ گھریلو طلب کے بنیادی عوامل بدستور معاون بنے ہوئے ہیں۔
ماخذ: مئی 2026 کے لیے جے پی سی کے عبوری اعداد و شمار
****
ش ح۔ک ح
U-7968
(रिलीज़ आईडी: 2268905)
आगंतुक पटल : 12