سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے نئی دہلی میں ہیرو موٹوکارپ کی پہلی فلیکس ایندھن والی موٹر سائیکلوں کے آغاز کی تقریب سے خطاب کیا
جناب نتن گڈکری نے فلیکس ایندھن پر مبنی نقل و حمل کو صاف، ماحول دوست اور خود انحصار ٹرانسپورٹ نظام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 10:15PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں پیٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ساتھ مل کر ہیرو موٹوکارپ کی پہلی فلیکس ایندھن والی موٹر سائیکلوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب کیا۔
جناب نتن گڈکری نے اس پیش رفت پر کمپنی کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے صاف، خود کفیل اور پائیدار نقل و حمل کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی دو پہیہ گاڑیوں کی منڈی ہونے کے ناطے بھارت فلیکس ایندھن پر مبنی نقل و حمل کی جانب منتقلی میں عالمی قائدکا رول ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس ٹیکنالوجی کو اپنانے سے کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج میں 77 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے، درآمدی انحصار کم ہو گا اور زرمبادلہ کی مد میں 1.44 لاکھ کروڑ روپے تک کی بچت ممکن ہوگی۔
جناب گڈکری نے مزید کہا کہ یہ اقدام دیہی علاقوں میں توانائی کے تحفظ کو مستحکم کرے گا، حیاتیاتی ایندھن کی مانگ میں اضافہ کرے گا، کسانوں کو فائدہ پہنچائے گا، فضلے کو دولت میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کو فروغ دے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لانچنگ آٹوموبائل شعبے، ماحولیات اور معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو تمام متعلقہ فریقوں کے مضبوط تعاون اور مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے۔



******
(ش ح ۔ ش ب۔ع ن)
U. No. 7962
(रिलीज़ आईडी: 2268766)
आगंतुक पटल : 12