شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی کونسل 4 جون 2026 کو شیلانگ میں 73 واں مکمل اجلاس بلائے گی 

प्रविष्टि तिथि: 03 JUN 2026 2:58PM by National

شمال مشرقی کونسل (این ای سی) اپنا 73 واں مکمل اجلاس 4 جون 2026 کو شیلانگ، میگھالیہ میں عزت مآب مرکزی وزیر داخلہ اور این ای سی کے چیئرمین جناب امت شاہ کی صدارت میں منعقد کرے گی۔ اس اجلاس میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے عزت مآب مرکزی وزیر اور این ای سی کے وائس چیئرمین جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا ،شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے عزت مآب وزیر مملکت ، ڈاکٹر سکنتا مجمدار؛ آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے معزز گورنرز اور معزز وزرائے اعلیٰ؛ کونسل کے دیگر اراکین؛ اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔

بانس، اگرووڈ، اور اشٹ لکشمی  درشن جیسے فلیگ شپ اقدامات اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پری پلینری میٹنگ 3 جون 2026 کو ہوگی۔ اس میٹنگ میں سکریٹری، ایم ڈی او این ای آر اور آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے چیف سکریٹریز، سکریٹری، این ای سی کے ساتھ ساتھ وزارت، مرکزی اور دیگر ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، این ای سی اور دیگر ریاستی اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔

شمال مشرقی کونسل، شمال مشرقی کونسل ایکٹ، 1971 کے تحت قائم کی گئی، شمال مشرقی خطے کے لیے اعلیٰ علاقائی منصوبہ بندی کے ادارے کے طور پر کام کرتی ہے اور اس خطے میں مربوط ترقی کو فروغ دینے اور تعاون پر مبنی وفاقیت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

4 جون 2026 کو ہونے والے مکمل اجلاس میں علاقائی ترقی کے اہم شعبوں کے لیے تشکیل دی گئی وزیراعلیٰ کی اعلیٰ سطحی ٹاسک فورسز کی طرف سے کی گئی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور غور کیا جائے گا۔ سیاحت ،زراعت اور باغبانی؛ سرمایہ کاری کو فروغ دینا؛ دودھ، انڈے، مچھلی اور گوشت میں خود انحصاری؛ کھیلوں کے فروغ؛ اقتصادی راہداری کی ترقی؛ انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی؛ اور ہینڈلوم اور دستکاری پر پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی۔ اس بات چیت سے توقع کی جاتی ہے کہ مشترکہ ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ریاستوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط کارروائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

میٹنگ میں شمال مشرقی خطے کی ترقی  کی وزارت کے اہم اقدامات بشمول بڑی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں اپ ڈیٹس، نارتھ ایسٹ انویسٹمنٹ سمٹ اور بینکرز کنکلیو کے نتائج، نوجوانوں پر مرکوز اقدامات، اور خطے میں سیاحت، لاجسٹکس، اور یونیک سیلنگ پروپوزیشن (یو ایس پی) پروجیکٹس سے متعلق کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مکمل اجلاس میں شمال مشرقی ویژن پلان 2047 پر مزید غور و خوض کیا جائے گا، جو ہندوستان کی آزادی کے صد سالہ سال تک شمال مشرقی خطے کو اقتصادی ترقی، رابطے، اختراع، پائیداری اور ثقافتی خوشحالی کے ایک متحرک مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے ایک طویل مدتی روڈ میپ فراہم کرنا چاہتا ہے۔

شمال مشرقی کونسل کے اراکین علاقائی ترقی کی ترجیحات اور بین ریاستی تعاون کو بڑھانے کے مواقع کے بارے میں بھی اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کریں گے۔

image001CS7M.jpg

21 دسمبر 2024 کو اگرتلہ میں منعقدہ این ای سی کے 72 ویں مکمل اجلاس کی گروپ فوٹو

***

ش ح۔ا م، ش ہ ب

U: 7917


(रिलीज़ आईडी: 2268555) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Khasi , हिन्दी , Assamese , Tamil