بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے یو پی ایل گروپ آف کمپنیز اور دیگر کی تنظیمِ نو سے متعلق مجوزہ انضمام کو منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 12:57PM by PIB Delhi
ہندوستان کے مسابقتی کمیشن نے یو پی ایل گروپ کی کمپنیوں اور دیگر کی تنظیم نو سے متعلق مجوزہ انضمام کو منظوری دے دی ہے۔
اس مجوزہ انضمام میں شامل فریقوں کے نام درج ذیل ہیں:
یو پی ایل لمیٹڈ (یو پی ایل 1)
یو پی ایل سسٹینبل ایگری سلوشنز لمیٹڈ (یو پی ایل ایس اے ایس)
یو پی ایل گلوبل سسٹینبل ایگری سلوشنز لمیٹڈ (یو پی ایل 2)
یو پی ایل کراپ پروٹیکشن ہولڈنگز لمیٹڈ (کیمین 1)
ٹی پی جی اپ سونگ لمیٹڈ (ٹی پی جی)
پلیٹینم جاسمین اے 2018 ٹرسٹ (بذریعہ اپنے ٹرسٹی، پلیٹینم اول سی 2018 آر ایس سی لمیٹڈ) (پلیٹینم)
ووڈ ہال ہولڈنگز (ڈی آئی ایف سی) لمیٹڈ (ڈبلیو ایچ ایل)
مجوزہ انضمام دراصل ایک تنظیمِ نو ہے جس میں سلسہ وار باہم مربوط اقدامات شامل میں، جس کے نتیجے میں یو پی ایل 1 (یو پی ایل1) کے دو کاروباری شعبے یو پی ایل 2 (یو پی ایل 2) (جو کہ یو پی ایل 1 کی ایک اور مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے) کو منتقل کر دیے جائیں گے۔ یہ دو شعبے درج ذیل ہیں:
(i) ہندوستان کا کراپ پروٹیکشن بزنس (جو یو پی ایل ایس اے ایس کے تحت قائم ہے) اور(ii) عالمی کراپ پروٹیکشن بزنس (جو براہِ راست اور بالواسطہ (اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے) کیمین 1 کے تحت قائم ہے)
یو پی ایل لمیٹڈ زرعی حل فراہم کرنے والی ایک عالمی کمپنی ہے جو کیڑے مار ادویات، حشرات کش ادویات ، مائیکرو نیوٹرینٹس، فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات ، بائیو سلوشنز، بیجوں اور فصل کی کٹائی کے بعد کے معاملات کی تحقیق، ترقی، تیاری اور فروخت کے کاموں سے وابستہ ہے۔
یو پی ایل ایس اے ایس ہندوستان میں فصلوں کے تحفظ کے کاروبار کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ہندوستان میں فصلوں کے تحفظ اور بیجوں کے علاج کی مصنوعات سمیت زرعی حل فراہم کرتا ہے۔
یو پی ایل 2 کی فی الوقت ہندوستان میں کوئی کاروباری سرگرمیاں نہیں ہیں اور اس لین دین کی تکمیل کے بعد اس کا مقصد ہندوستان اور عالمی کراپ پروٹیکشن، دونوں کاروباروں کا کنٹرول سنبھالنا ہے۔
کیمین 1 فی الحال عالمی کراپ پروٹیکشن کاروبار کا کنٹرول رکھتا ہے اور روایتی کراپ پروٹیکشن مصنوعات اور بائیو سلوشنز کا کاروبار کرتا ہے۔
ٹی پی جی انک ایک عالمی سرمایہ کاری فرم ہے جو پرائیویٹ ایکویٹی، ریئل اسٹیٹ، ہیلتھ کیئر، ٹیکنالوجی، کنزیومر اور فنانشل سروسز کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
ووڈ ہال ہولڈنگز (ڈی آئی ایف سی) لمیٹڈ کا تعلق بروک فیلڈ گروپ سے ہے، جو کہ متبادل سرمایہ کاری کے انتظام کی ایک کمپنی ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
***
ش ح۔ ک ح۔ا ش ق
U. No. 7906
(रिलीज़ आईडी: 2268319)
आगंतुक पटल : 5