زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ زراعت و کسانوں کی بہبود ، یو این ڈی پی اور بل- اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پی ایم دھن-دھانیہ کرشی یوجنا(پی ایم-ڈی ڈی کے وائے) کے ذریعہ کسانوں کی خوشحالی کے فروغ کے لیے ایک سی ایس آر کانکلیو کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 7:45PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ(ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، حکومت ہند نے، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) انڈیا اور بل -میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے آج نئی دہلی میں کسانوں کے لیے‘‘ پردھان منتر دھن دھانیہ کرشی یوجنا (پی ایم- ڈی ڈی کے وائے) کا فائدہ اٹھانا’’ پر ایک اعلیٰ سطحی سی ایس آر کانکلیو کا انعقاد کیا۔ کانکلیو نے سینئر سرکاری عہدیداروں، مالیاتی اداروں، کارپوریٹ سی ایس آر لیڈروں، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی او ایس) اور ترقیاتی شراکت داروں کو نئی پہل ڈی ڈی کے وائے کے تحت اسٹریٹجک تعاون کے مواقع پر غور کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔

کانکلیو میں معروف کارپوریٹ کمپنیوں جیسے یونی لیور، ریلائنس فاؤنڈیشن، آئی ٹی سی، ایکسس بینک، ٹی سی ایس، جے کے سیمنٹ وغیرہ کے 65 شرکاء نے شرکت کی۔

ڈی ڈی کے وائے کو وزیر اعظم نے 11 اکتوبر- 2025 کو چھ سال کی مدت کے لیے شروع کیا تھا، جس کا مقصد 100 اضلاع کا احاطہ کرنا تھا۔ یہ اسکیم نیتی آیوگ کے خواہش مند اضلاع کے پروگرام سے متاثر ہے اور یہ اپنی نوعیت کی  اولین  پہل ہے جس میں خصوصی طور پر زراعت اور اس سے منسلک شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ڈی ڈی کے وائے کا مقصد ہے (1) زرعی پیداوار میں اضافہ، (2) فصلوں کے تنوع کو بڑھانا اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانا، (3) پنچایت اور بلاک کی سطح پر فصل کے بعد ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا، (4) آبپاشی کی سہولیات کو بہتر بنانا، اور (5) طویل مدتی اور مختصر مدتی قرض کی دستیابی کو آسان بنانا۔ اس اسکیم کو 11 محکموں کی 36 موجودہ اسکیموں، دیگر ریاستی اسکیموں اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقامی شراکت داری کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری،  جناب  دیوش چترویدی نے حکومت کی اسکیموں اور پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت کو بہتر طریقے سے مربوط کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ  بڑے پیمانے پر قابل پیمائش اثر حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شرکت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کی شراکت تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ اس میں انسانی وسائل کی معاونت جیسے نوجوان پیشہ ور افراد، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی او ایس) کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا، کسانوں کو تعلیم دینا اور آب و ہوا کے لیے لچکدار زرعی طریقوں کو فروغ دینا شامل ہونا چاہیے۔ اس طرح کی مشترکہ کوششیں نہ صرف خدمات کی رسائی اور فراہمی کو بہتر کرتی ہیں بلکہ مختلف اضلاع میں نجی شعبے کے اداروں کی موجودگی کو بھی وسعت دیتی ہیں۔

انہوں نے کسان کریڈٹ کارڈز اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم-ایف بی وائے) جیسی فلیگ شپ اسکیموں کی کامیابی کو یقینی بنانے میں لیڈ بینکوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی اور ان اضلاع میں خصوصی مہمات اور ہدف مالیاتی شمولیت کے اقدامات کے ذریعے بنائے گئے۔

اپنے خصوصی خطاب میں محترمہ انجیلا لوسیگی، یو این ڈی پی، ہندوستان ریزیڈنٹ نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ جب سی ایس آر شراکت داریوں کو ڈی ڈی کے وائے جیسی قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے، تو وہ عوامی نظام کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور چھوٹے کسانوں کے لیے بڑے پیمانے پر پائیدار اثر پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈی ڈی کے وائی ان اضلاع کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او ایس) غربت کو کم کرنے اور کاشتکار برادریوں کے لیے بے شمار اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

محترمہ سچی بھلا، ڈپٹی ڈائریکٹر، صنفی مساوات، گیٹس فاؤنڈیشن نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کسانوں کی روزی روٹی کو مضبوط بنانے اور پائیدار زرعی ماڈلز کو وسعت دینے کے لیے کیٹلیٹک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

مسٹر سنیت کمار سنگھ، ڈپٹی جنرل منیجر (ڈی جی ایم)، کینرا بینک، کو ڈی ڈی کے وائے اضلاع کے لیے50 لاکھ روپے کی سی ایس آر گرانٹ کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ضلعی سطح پر زرعی تبدیلی میں معاونت میں مالیاتی اداروں کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

جناب سنیل کمار سنگھ، ڈپٹی جنرل منیجر (ڈی جی ایم)، کینرا بینک، کو ڈی ڈی کے وائے اضلاع کے لیے50 لاکھ روپے کی سی ایس آر گرانٹ کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ضلع سطح پر زرعی تبدیلی میں معاونت میں مالیاتی اداروں کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

ڈی ڈی کے وائے کی خصوصیات پر تفصیلی پیشکش کے بعد حکومت ہند کے سینئر افسران کے ذریعہ ایک تکنیکی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں فنانسنگ ماڈلز، آب و ہوا سے لچکدار زراعت، دیہی روزی روٹی مشن کے ساتھ ہم آہنگی، اورسی ایس آر سرمایہ کاری کو ڈی ڈی کے وائے ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے طریق کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک اور تکنیکی سیشن میں، یونی لیور، ریلائنس فاؤنڈیشن، آئی ٹی سی اور ایکسس بینک کے پینلسٹس نے سی ایس آر-ایف پی او تعاون پر عملی تجربات کا اشتراک کیا۔ انہوں نے چیلنجوں کے حل، قابل پیمائش نتائج اور کامیاب ماڈلز کو مختلف خطوں تک پھیلانے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے طویل مدتی مشغولیت، صلاحیت کی نشوونما، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور مضبوط نگرانی کے طریقہ کار کی اہمیت پر زور دیا۔

کانکلیو کے دوران نوجوان پیشہ ور افراد اور اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے ڈی ڈی کے وائے اضلاع کے لیے سی ایس آر فنڈنگ ​​میں مضبوط دلچسپی تھی۔ مزید برآں، دلچسپی رکھنے والی کارپوریٹ فرموں اور اداروں کو محکمہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے ہفتہ وار ویبینار پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ان 100 ڈی ڈی کے وائے اضلاع کے ساتھ مشغول ہونے کی دعوت دی گئی۔ اس سی ایس آر کانکلیو نے مالی وابستگی، ویلیو چینز کی تعمیر اور ڈی ڈی کے وائے اضلاع میں مارکیٹ کے روابط کو یقینی بنانے پر بات چیت کا آغاز کیا۔

 

********

 

ش ح- ظ الف-  ج

UR- 7871

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2268069) وزیٹر کاؤنٹر : 29
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी