ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل زولوجیکل پارک“مشن لائف” اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کیلئے سووچھتا پکھواڑے کا انعقاد کر رہا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUN 2026 7:35PM by PIB Delhi
نئی دلی کےنیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی)نے آج صفائی پکھواڑا 2026 کا افتتاح کیا، جو یکم جون 2026 سے 15 جون 2026 تک جاری رہنے والی پندرہ روزہ صفائی اور ماحولیاتی آگاہی مہم ہے۔اس پروگرام کا مقصد سوچھ بھارت مشن اور مشن لائف (ماحول کے لئے طرزِ زندگی) کے وژن کے مطابق صفائی، ماحولیاتی تحفظ، پائیدار طرزِ زندگی اور تحفظ سے متعلق اقدامات میں عوامی شرکت کو فروغ دینا ہے۔
پروگرام کا آغاز شرکاء کو اجتماعی صفائی کا عہد دلانے سے ہوا، جس کے بعد ایک اورینٹیشن سیشن منعقد کیا گیا جس میں پندرہ دن کے دوران طے شدہ مقاصد اور سرگرمیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر “قومی پارک اور محفوظ علاقوں میں آلودگی – محفوظ علاقے” کے موضوع پر ایک پینٹنگ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اپنے خیالات اور حل تخلیقی انداز میں پیش کئے۔پینٹنگ اور پوسٹر سازی کے مقابلوں میں 23 اسکولوں کے مجموعی طور پر 44 طلبہ نے حصہ لیا۔

آئندہ پندرہ دنوں میں اسکولی طلبہ، چڑیا گھر آنے والے افراد، عملے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے ساتھ تعلیم، آگاہی اور شرکت پر مبنی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ان سرگرمیوں میں شامل ہیں:
- صفائی ستھرائی کے موضوع پر نکڑ ناٹک
- تتلیوں، پتنگوں اور جگنوؤں کی ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ماہرین کے آگاہی پروگرام
- چڑیا گھر کے احاطے میں جاگنگ کے ساتھ کچرا جمع کرنے کی سرگرمی
- جنگلی حیات اور پرندوں پر مرکوز مٹی کے مجسمے بنانے کے مقابلے
- مشن لائف کے تعلیمی ویڈیوز کی نمائش
- رہنمائی کے ساتھ چڑیا گھر کے دورے، جن میں جنگلی حیات کے تحفظ اور مسکن کی صفائی پر زور دیا جائے گا
- سوچھ بھارت اور سوچھ چڑیا گھر کے موضوع پر مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلے
- زائرین کے لیے خصوصی سرگرمیاں جیسے ڈوڈل مہم اور ماحولیاتی آگاہی مکالمے
- 5 جون 2026 (یومِ ماحولیات) کے موقع پر تمام شعبہ جات کے ملازمین کی اجتماعی صفائی حلف برداری، “ایک پیڑ ماں کے نام” قومی مہم کے تحت جانوروں کے باڑوں میں 100 پودوں کی شجرکاری اور پورے ادارے میں صفائی و پائیدار طرزِ عمل کو فروغ دینے کے لئے وسیع مہم۔
- مشن لائف سے متعلق طلبہ کی تقریراور سرگرمیوں کی نمائش
- 6 جون 2026 کو مشن لائف حلف کی تکمیل
- چڑیا گھر آنے والوں کے لیے مشن لائف پر آگاہی پروگرام
- ماحولیاتی نظام کی صحت اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے تالابوں اور ویٹ لینڈز کی صفائی مہم
- مشن لائف اور ماحولیاتی پائیداری پر کوئز سرگرمیاں
- پرانی اور غیر ضروری اشیاء کو نیلامی کے لیے الگ کرنا

یہ صفائی پکھواڑا شرکاء میں ماحولیاتی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے اور صاف ستھرے ماحول، کم فضلہ پیدا کرنے، بہتر صفائی کے طریقوں اور پائیدار طرزِ زندگی کی جانب رویوں میں مثبت تبدیلی کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ قومی چڑیا گھر کا مقصد تعلیمی آگاہی، کمیونٹی کی شمولیت اور عملی تحفظاتی سرگرمیوں کے ذریعے صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کے بارے میں عوامی شعور کو مضبوط بنانا ہے۔اس موقع پر قومی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صفائی اور تحفظ ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور مستقبل کی نسلوں کے لیے ہر شہری کا ماحول کے تحفظ میں کردار انتہائی اہم ہے۔قومی چڑیا گھر طلبہ، زائرین اور اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیتا ہے کہ وہ پندرہ روزہ مہم کے دوران مختلف سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لیں اور ایک صاف، سرسبز اور زیادہ پائیدار مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
****
ش ح۔ ک ا۔ خ م
U.NO.7856
(ریلیز آئی ڈی: 2267993)
وزیٹر کاؤنٹر : 11