بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ہندوستان  اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایم ایس ایم ای تعاون سے متعلق  میٹنگ  یکم  جون2026  کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 JUN 2026 10:08PM by PIB Delhi

یکم جون - 2026 کو وزارت برائے مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای)، کرتویہ بھون-III، نئی دہلی میں، ایم ایس ایم ای کے وزیر حکومت ہند، جناب جیتن رام مانجھی کی قیادت میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے ایک وفد کے ساتھ چھوٹے کاروبار کی ترقی کی وزیر جمہوریہ جنوبی افریقہ محترمہ این اسٹبیلا کی قیادت میں ایک میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں ایم ایس ایم ای سیکٹر میں تعاون اور اشتراک کو مضبوط بنانے کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی اور اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جامع ترقی میں اس کے اہم کردار کو تسلیم کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں مالی وسائل تک رسائی کو بہتر بنانا، کاروباری اداروں کو باقاعدہ بنانے کے عمل کو فروغ دینا، ڈجیٹلائزیشن کو تیز کرنا اور ایم ایس ایم ای ترقی کے لیے انٹرپرینیورشپ اور مہارتوں کی تربیت کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ اس  میٹنگ نے  ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کی کہ وہ دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کریں گے اور دونوں ممالک میں ایم ایس ایم ایز کی ترقی اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے ایک معاون ماحول کو فروغ دیں گے۔

********

 

ش ح- ظ الف-  ج

UR- 7859

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2267922) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी