وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی عجائب گھروں کی جدید کاری اور ڈیجیٹل کلیکشنز

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 3:01PM by PIB Delhi

قومی عجائب گھر (نیشنل میوزیم)، انڈین میوزیم اور دیگر بڑے عجائب گھروں کی جدید کاری ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ وزارتِ ثقافت کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے عجائب گھر روشنی کے انتظامات، نمائش کے نظام اور زائرین کی سہولیات جیسے کہ آن لائن ٹکٹنگ، سووینئر دکانوں پر مختلف قسم کی اشیاء کی دستیابی، تحفظِ نوادرات کی سہولیات کی ترقی، رسائی میں بہتری اور زائرین کی دلچسپی کے لیے انٹرایکٹو معلوماتی نمائشوں کے ساتھ ساتھ اپنی گیلریوں کی تنظیم نو کے ذریعے انہیں مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔

بڑے عجائب گھروں میں محفوظ کردہ تاریخی نوادرات، نایاب قلمی نسخوں، فن پاروں اور قدیم آثار کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ (آرکائیو) کر کے آن لائن فراہم کر دیا گیا ہے، جو کہ https://museumsofindia.gov.in  پر دستیاب ہیں اور ان کی تفصیلات ضمیمہ اول  کے طور پر منسلک ہیں۔

’میوزیم گرانٹ اسکیم‘کے تحت، علاقائی، ریاستی اور ضلعی سطح پر نئے عجائب گھروں کے قیام اور موجودہ عجائب گھروں کی ترقی کے لیے مرکزی و ریاستی حکومتوں کے زیرِ انتظام عجائب گھروں، سوسائٹیز، خود مختار اداروں، مقامی اداروں، تعلیمی اداروں، سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یوز) اور ’سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860‘ کے تحت رجسٹرڈ ٹرسٹز کو فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت فنڈز کے بہتر استعمال کو آسان بنانے کے لیے، نومبر 2021 میں ’میوزیم گرانٹ اسکیم‘ کے رہنما خطوط میں ترمیم کی گئی تھی اور اس میں دو نئے عناصر یعنی ’مجازی تجرباتی عجائب گھر‘ (ورچوئل ایکسپیرینشل میوزیم – وی ای ایم) اور ’قومی اہمیت کے منصوبے‘(پروجیکٹس آف نیشنل امپورٹنس) شامل کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے دوران مرکزی وزیر برائے ثقافت اور سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے فراہم کیں۔

 

*****


ضمیمہ-I

 

ویب سائٹ پر دستیاب ڈیجیٹل کلیکشنز

نمبر شمار

میوزیم کا نام

میوزیم میں نوادرات کی کل تعداد

ویب سائٹ پر دستیاب

 ویب سائٹ پر دستیاب فیصد

1

نیشنل میوزیم

206169

109721

53.22

2

انڈین میوزیم

108000

80240

74.30

3

وکٹوریہ میموریل ہال

28394

28127

99.06

4

سالار جنگ میوزیم

48367

48367

100.00

5

الہ آباد میوزیم

70121

63125

90.02

6

این جی ایم اے، نئی دہلی

15929

12814

80.44

7

این جی ایم اے، ممبئی

1457

1461

100.27

8

این جی ایم اے، بنگلورو

534

534

100.00

9

اے ایس آئی گوا میوزیم

729

702

96.30

10

اے ایس آئی، ناگارجنکونڈا
میوزیم

8453

8450

99.96

 

کل

488153

353541

72.42

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م م۔ع ن)

U. No. 7811


(रिलीज़ आईडी: 2267474) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी