جل شکتی وزارت
دیہی علاقوں کے تمام گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 4:31PM by PIB Delhi
اگست 2019 سے حکومتِ ہند، ریاستوں کے اشتراک سے جل جیون مشن (جے جے ایم) – ہر گھر جل نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد ملک کے ہر دیہی گھر تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس مشن کا مجموعی تخمینہ شدہ بجٹ 3.60 لاکھ کروڑ روپے تھا، جس میں مرکزی حصہ 2.08 لاکھ کروڑ روپے ہے، اور مرکزی حکومت کے تقریباً پورے بجٹ کا استعمال کیا جا چکا ہے۔
پانی ایک ریاستی موضوع ہے، اس لیے دیہی پانی کی فراہمی کے منصوبوں/اسکیموں کی پروجیکٹ وار تفصیلات، اضلاع وار فنڈز کی تقسیم اور ان کی تفصیلات محکمہ کے پاس باقاعدہ طور پر محفوظ نہیں رکھی جاتیں۔ تاہم، 24جنوری2026 تک مشن کے تحت مالی پیش رفت کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
:
|
سال
|
بی ای/ آر ای
|
مختص کرنے کے خلاف استعمال کیا گیا فنڈ
(محکمہ سطح کے اخراجات سمیت )
|
کل اخراجات
(مرکز + ریاست)
|
|
20-2019
|
10,000.66
|
10,000.44
|
10,074.28
|
|
21-2020
|
11,000.00
|
10,999.94
|
20,449.96
|
|
22-2021
|
45,011.00
|
40,125.64
|
43,551.85
|
|
2022-23
|
55,000.00
|
54,839.79
|
90,815.55
|
|
2023-24
|
70,000.00
|
69,992.37
|
1,51,518.65
|
|
2024-25
|
22,670.00#
|
22,638.44
|
90,009.00
|
|
2025-26
|
17,000.00#
|
31.14
|
13,051.32
|
|
کل
|
2,30,705.66#
|
2,08,627.76
|
4,19,470.61
|
# کل استعمال منظور شدہ مرکزی مختص رقم 2,08,652 کروڑ روپے تک محدود ہے۔
ماخذ: جے جے ایم- آئی ایم آئی ایس
(رقم: کروڑ روپے میں)
مشن کے تحت مالی پیش رفت کی سال وار اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں تفصیلات عوامی دائرہ اختیار میں موجود ہیں اور درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں:
https://ejalshakti.gov.in/JJM/JJMReports/Financial/JJMRep_StatewiseAllocationReleaseExpenditure.aspx
جل جیون مشن کے آغاز کے وقت 3.23 کروڑ (17 فیصد) دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن حاصل تھے۔اب تک، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے 24.01.2026 تک فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 12.56 کروڑ اضافی دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔اس طرح 24جنوری2026 تک مجموعی طور پر 19.36 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے 15.79 کروڑ سے زائد (81.56 فیصد) گھروں میں نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے، جبکہ باقی گھرانوں کے لیے کام متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سچوریشن منصوبہ بندی کے مطابق مختلف مراحل میں جاری ہے۔دیہی علاقوں میں مشن کے تحت نل کے پانی کے کنکشن کی سال وار اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات بھی عوامی دائرے میں دستیاب ہیں اور درج ذیل لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں:
https://ejalshakti.gov.in/JJM/JJMReports/Physical/JJMRep_HouseholdTapWaterConnection.aspx
جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت موجودہ رہنما اصولوں کے مطابق، پائپ کے ذریعے فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کے لیے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کا معیار بی آئی ایس: 10500 بطور بنیادی معیار اپنایا گیا ہے۔
ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے سالانہ فنڈز میں سے زیادہ سے زیادہ 2 فیصد رقم پانی کے معیار کی نگرانی اور سرویلنس(واٹر کوالٹی مانیٹرینگ اینڈ سرویلنس- ڈبلیو کیو ایم اینڈ ایس)کی سرگرمیوں پر خرچ کر سکتے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں پانی کی جانچ کے لیبارٹریوں کا قیام اور مضبوطی، آلات، کیمیکلز، شیشے کے برتن اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری، ہنرمند عملے کی خدمات حاصل کرنا، فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس (ایف ٹی کیز) کے ذریعے کمیونٹی سطح پر نگرانی، آگاہی مہمات، تعلیمی پروگرام، اور لیبارٹریوں کی منظوری/اعتراف شامل ہیں۔
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پانی کے معیار کی جانچ، نمونہ جات کی جمع آوری، رپورٹنگ، نگرانی اور پینے کے پانی کی سرویلنس میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک آن لائن جل جیون مشن – واٹر کوالٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ڈبلیو کیو ایم آئی ایس) پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ ڈبلیو کیو ایم آئی ایس کے ذریعے پانی کے معیار کے ٹیسٹ کی ریاست وار تفصیلات عوامی دائرہ اختیار میں جےجے ایم ڈیش بورڈ پر دستیاب ہیں اور درج ذیل لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں:
https://ejalshakti.gov.in/WQMIS/Main/report
جل جیون مشن (جے جے ایم) ڈیش بورڈ پر ایک “سِٹیزن کارنر” بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس سیکشن میں عوامی دائرے میں دیہاتی سطح پر پانی کے معیار کے ٹیسٹ کے نتائج دکھائے جاتے ہیں، تاکہ لوگوں میں آگاہی بڑھائی جا سکے اور دیہی علاقوں میں پائپڈ واٹر سپلائی (پی ڈبلیوایس) کے ذریعے فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار پر اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
محکمہ نے ’’پینے کے پانی کے علاج کی ٹیکنالوجیز پر ہینڈ بک‘‘ جاری کی جو مارچ 2023 میں شائع ہوئی اور دسمبر 2024 میں ’’دیہی گھرانوں کو پائپ سے پینے کے پانی کی فراہمی کے پانی کے معیار کی نگرانی کے لیے جامع ہینڈ بک‘‘۔ دونوں کا مقصد محفوظ پانی کی فراہمی کے نظام کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں فیلڈ پریکٹیشنرز کی رہنمائی کرنا ہے۔
پینے کا پانی ریاستی موضوع ہونے کے باعث، اس کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ، منظوری اور نفاذ کی ذمہ داری ریاستوں کی ہوتی ہے۔ حکومتِ ہند صرف ریاستوں کی کوششوں میں تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔مزید برآں، شکایات/درخواستیں وغیرہ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور انہی سطحوں پر ان کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ اسی بنا پر اس محکمے کو موصول ہونے والی پانی کے معیار سمیت تمام شکایات متعلقہ ریاستی حکومتوں کو ضروری کارروائی کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
یہ معلومات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی. سومنا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے دوران فراہم کیں۔
***
ش ح ۔ش ت۔اش ق
U. No.7804
(रिलीज़ आईडी: 2267437)
आगंतुक पटल : 7