کارپوریٹ امور کی وزارتت
کارپوریٹ امور کی وزارت نے کمپنی ایکٹ 2013 کی شیڈول VII کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے ‘زیرو کوپن زیرو پرنسپل انسٹرومنٹ” کے ذریعے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) کو فروغ دیا ہے
ضابطہ 2 میں تعریف کردہ ’زیرو کوپن زیرو پرنسپل انسٹرومنٹ‘ کے ذریعے فنڈز اکٹھے کرنے والے ’غیر منافع بخش ادارے‘ پر منصوبے کے نفاذ اور منصوبہ جاتی تشخیص کی ذمہ داری عائد ہوگی اور یہ ادارہ ضابطہ 4اے کے تحت زیر انتظام ہوگا
प्रविष्टि तिथि:
29 MAY 2026 7:43PM by PIB Delhi
وکست بھارت کے تصور کے مطابق کارپوریٹ امور کی وزارت نے شیڈول VII کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے ایک نئی شق نمبر (xiii) یعنی ’سوشل اسٹاک ایکسچینج پر زیرو کوپن زیرو پرنسپل انسٹرومنٹ کی سبسکرپشن‘ کو شامل کیا ہے۔ حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے کمپنی ایکٹ 2013 کی شیڈول VII کے دائرہ کار کو بڑھا کر زیرو کوپن زیرو پرنسپل انسٹرومنٹ کے ذریعے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کو فروغ دیا ہے۔اس کے علاوہ سی ایس آرکے نفاذ کو آسان بنانے کے لیے سی ایس آر پالیسی ضابطہ 2014 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس ترمیم کے تحت ضابطہ 2 میں ’غیر منافع بخش تنظیم‘ اور ’زیرو کوپن زیرو پرنسپل انسٹرومنٹ‘ کی تعریف شامل کی گئی ہے اور ضابطہ 4اے میں زیرو کوپن زیرو پرنسپل انسٹرومنٹ کے ذریعے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے نفاذ کے معیارات درج کیے گئے ہیں۔
اس ترمیم کا مقصد کمپنیوں کے لیے تعمیل کے عمل کو کافی حد تک آسان بنانا ہے اور اس سے غیر منافع بخش تنظیموں (این پی او ایسز) کو عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے شفاف اور منظم طریقے سے فنڈز اکٹھا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ غیر منافع بخش تنظیمیں انڈین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ (ایس ای بی آئی)کےضابطے کے مطابق سوشل اسٹاک ایکسچینج(ایس ایس ای) پر زیرو کوپن زیرو پرنسپل انسٹرومنٹ جاری کر سکیں گی۔
کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) کے لیے لازمی کمپنیوں کی جانب سے اس طرح کے ذرائع پر کیا گیا خرچ کسی مالی سال میں مجموعی سی ایس آر اخراجات کے 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔
کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا قانونی ڈھانچہ کمپنی ایکٹ 2013 کی دفعہ 135، شیڈول VII اور کمپنی (کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پالیسی) قواعد 2014 کے تحت فراہم کیا گیا ہے۔ اس ایکٹ کی شیڈول VII میں ان سرگرمیوں کی فہرست دی گئی ہے جو سی ایس آر کے تحت کی جا سکتی ہیں اور جو جامع و پائیدار ترقی کے قومی ترجیحات کے مطابق ہیں۔
متعلقہ ترمیم سے متعلق نوٹیفیکیشنز [گزٹ نوٹیفکیشن نمبر- جی ایس آر415(ای) اور جی ایس آر416(ای) مورخہ 27.05.2026] کارپوریٹ امور کی وزارت کی ویب سائٹ (www.mca.gov.in) پر دستیاب ہیں۔
لنکس:
- https://www.mca.gov.in/bin/dms/getdocument?mds=uVuliv0Uu%252BB9uZpsyUH8Eg%253D%253D&type=open
- https://www.mca.gov.in/bin/dms/getdocument?mds=xzeqwefP%252FSW%252Fvr%252B8Y%252FNHKw%253D%253D&type=open
*******
UR-7800
(ش ح۔ م ع ن ۔ ج)
(रिलीज़ आईडी: 2267413)
आगंतुक पटल : 20