وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے یکم جون 2026 سے شروع ہونے والی  پندرہ روزہ مدت کے لیے پٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی برآمدات پر برآمداتی ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا

प्रविष्टि तिथि: 30 MAY 2026 11:30PM by PIB Delhi

مغربی ایشیا کے بحران کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی ملک گیر  سطح پر دستیابی کو یقینی بنانے اور اس کی برآمدات کو کم کرنے کے مقصد سے پٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی برآمدات پر برآمداتی ڈیوٹی ](خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی ؍ (ایس اے ای ڈی)) روڈ اینڈ انفراسٹرکچر سیس(آر آئی سی) [ 27مارچ 2026 سے نافذ کی گئی تھی۔ ان شرحوں پر ہر پندرہ روز بعد نظرِ ثانی کی جاتی ہے، جبکہ آخری ترمیم 16 مئی 2026 سے مؤثر ہوئی تھی۔ یہ شرحیں گزشتہ جائزے کے بعد کے عرصے میں خام تیل، پٹرول، ڈیزل اور اے ٹی ایف کی اوسط بین الاقوامی قیمتوں کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہیں۔

مرکزی حکومت نے آج یکم جون 2026 سے شروع ہونے والے آئندہ پندرہ روزہ مدت کے لیے نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق پٹرول کی برآمد پر ڈیوٹی 1.5 روپے فی لیٹر (ایس اے ای ڈی)-: 1.5 روپے، آر آئی سی-صفر)، ڈیزل کی برآمد پر 13.5 روپے فی لیٹر: 13.5 روپے-(ایس اے ای ڈی)، آر آئی سی- صفر) اور اے ٹی ایف کی برآمد پر 9.5 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جس پر صرف  ایس اے ای ڈی نافذ ہوگا۔

ملک کے استعمال کے لیے منظور شدہ پٹرول اور ڈیزل پر عائد موجودہ ایکسائز ڈیوٹی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن دیکھنےکے لیے یہاں کلک کریں۔

 

*********

UR-7795

(ش ح۔ م ع ن ۔ ج)


(रिलीज़ आईडी: 2267370) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी