کانکنی کی وزارت
وزارتِ کانکنی کے تحت ایس اینڈ ٹی–پرزم پروگرام کے تحت انٹرایکٹو ورکشاپ اور تکنیکی جائزہ اجلاسوں کا انعقاد
مقابلہ جاتی فریم ورک کے ذریعے اہم معدنیات کی ویلیو چین سے وابستہ اسٹارٹ اپس کے لیے معاون ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے فعال اجلاس منعقد۔
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAY 2026 4:49PM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت نے جواہر لال نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (جے این اے آر ڈی ڈی سی)، ناگپور کے اشتراک سے 29 اور 30 مئی 2026 کو ایس اینڈ ٹی–پرزم 5.0 (پروموشن آف ریسرچ اینڈ اِنّوویشن اِن اسٹارٹ اپس اینڈ ایم ایس ایم ایز) کے تحت دو روزہ انٹرایکٹو ورکشاپ اور تکنیکی جائزہ اجلاسوں کا کامیاب انعقاد کیا۔
اس ورکشاپ نے اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، صنعتی نمائندوں اور اہم معدنیات کے شعبے کے ماہرین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ ایس اینڈ ٹی–پرزم اسکیم وزارتِ کانکنی کے سائنس و ٹیکنالوجی پروگرام کے تین اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔ اس کے تحت اہم معدنیات کی ویلیو چین میں تلاش، استخراج، پراسیسنگ، ری سائیکلنگ اور ویلیو ایڈیشن ٹیکنالوجیز سے متعلق اختراعی تجاویز طلب کی گئی تھیں۔
پروگرام کا افتتاح جناب ڈاکٹر انوپم اگنی ہوتری، ڈائریکٹر جے این اے آر ڈی ڈی سی، اور جناب سکھدیپ سنگھ، ڈائریکٹر وزارتِ کانکنی نے کیا۔ اپنے خطاب میں جناب سکھدیپ سنگھ نے اہم معدنیات کے شعبے میں خود انحصاری کے فروغ کے لیے اختراع اور تکنیکی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام روایتی جانچ کے طریقہ کار سے ہٹ کر ایک انٹرایکٹو ورکشاپ کی شکل میں منعقد کیا گیا تاکہ اسٹارٹ اپس کے درمیان تعاون اور مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔
ایس اینڈ ٹی–پرزم اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ تکنیکی جانچ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد اہم معدنیات کی تلاش، پراسیسنگ اور ری سائیکلنگ سے وابستہ اسٹارٹ اپس کے لیے معاون ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا تھا۔ اس پروگرام کے ذریعے ٹیکنالوجی کے تبادلے، ماہرین سے براہِ راست گفتگو، تعمیری مشوروں اور تجربات کے اشتراک کو فروغ دیا گیا۔
ورکشاپ کے دوران سی-میٹ، ڈی ایم آر ایل، سی ایس آئی آر-آئی ایم ایم ٹی، سی ایس آئی آر-این جی آر آئی اور سی ایس آئی آر-نیری سمیت مختلف اداروں کے ماہرین نے درخواست دہندگان کو تکنیکی رہنمائی فراہم کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اہم معدنیات کے شعبے میں امید افزا ٹیکنالوجیوں کی نشاندہی کے لیے اختراع کے چیلنجوں اور مقابلہ جاتی تکنیکی جائزہ اجلاس منعقد کیے گئے۔ اس اقدام کے تحت اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو اپنی اختراعات تکنیکی جائزہ کمیٹی (ٹی ای سی) کے ماہرین کے سامنے پیش کرنے اور قیمتی تکنیکی آراء حاصل کرنے کا موقع ملا۔
موثر تکنیکی جانچ کے لیے موصول ہونے والی 31 تجاویز کو اہم معدنیات کی ویلیو چین سے متعلق سات خصوصی کلسٹروں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں صنعتی فضلے سے اہم معدنیات کی بازیافت، معدنی تلاش کی ٹیکنالوجیز، استخراج اور علیحدگی کے عمل، ریفائننگ و پیوریفکیشن، اور ویلیو ایڈڈ دھاتوں، الائے اور آلات کی تیاری شامل تھی۔
ورکشاپ کے دوسرے دن کی نمایاں سرگرمی "کامیابی کی داستانیں" اجلاس تھا، جس میں پرزم اسکیم کے سابق مستفید اداروں اشونی ریئر ارتھ پرائیویٹ لمیٹڈ (پونے)، پولی پروٹک کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ (ودودرہ)، سیل آرک پاورٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ (کٹک) اور ریلیرا بلاسٹیک ایل ایل پی (ناگپور) نے اپنے تجربات اور کامیاب کاروباری سفر شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ پرزم پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی معاونت نے ان اداروں کو اپنی ٹیکنالوجیوں کی ترقی، تجارتی استعمال اور صنعتی شراکت داریوں کو تیز رفتار بنانے میں اہم مدد فراہم کی۔ ان تجربات نے شریک اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو قیمتی رہنمائی اور تحریک فراہم کی اور یہ واضح کیا کہ اختراع پر مبنی معاونت اہم معدنیات کے شعبے میں کس قدر مثبت اور تبدیلی لانے والا کردار ادا کر سکتی ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 7760 )
(ریلیز آئی ڈی: 2267054)
وزیٹر کاؤنٹر : 14