قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، انڈیا کا مئی 2026 کے لیے آن لائن شارٹ ٹرم انٹرنشپ پروگرام اختتام پذیر
مختلف تعلیمی پس منظر رکھنے والے 1,417 درخواست دہندگان میں سے شارٹ لسٹ کیے گئے 98 یونیورسٹی سطح کے طلبا نے پروگرام مکمل کیا
این ایچ آر سی کے چیئرپرسن، جسٹس وی۔ راما سبرامنیم نے کہا کہ، آج کی نسل کو صرف تبدیلی اور اصلاحات کا مطالبہ کرنے پر توجہ مرکوز نہیں کرنی چاہیے بلکہ معاشرے میں بامعنی کردار بھی ادا کرنا چاہیے
سیکرٹری جنرل، جناب بھرت لال نے انٹرنز پر زور دیا کہ وہ اپنے طرزِ عمل اور ہمدردی کے ذریعے انسانی حقوق کی اقدار کی عکاسی کریں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 MAY 2026 6:10PM by PIB Delhi
انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی انڈیا) کا دو ہفتے کا آن لائن شارٹ ٹرم انٹرنشپ پروگرام (او ایس ٹی آئی) آج یونیورسٹی سطح کے 98 طلبا کے پروگرام مکمل کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ انھیں ملک بھر کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 1,417 درخواست دہندگان میں سے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ انٹرنشپ کا آغاز 18 مئی 2026 کو ہوا تھا۔ اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، جسٹس وی۔ راما سبرامنیم نے انٹرنز کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ تعلیمی کامیابی سے آگے بڑھ کر ہمدرد اور ذمہ دار انسان بنیں۔ حساسیت، سماجی ذمہ داری اور انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ آج کی نسل کو نہ صرف تبدیلی اور اصلاحات کا مطالبہ کرنے پر توجہ دینی چاہیے بلکہ معاشرے میں بامعنی کردار ادا کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

ریاضی، سائنس، فلسفہ اور تعلیم میں بھارت کی تاریخی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے، جس میں آریہ بھٹ، بودھیان کا کام اور ٹیکشلا اور نالندہ جیسی قدیم یونیورسٹیاں شامل ہیں، چیئرپرسن نے انٹرنز پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں محبت، دینے اور معاف کرنے کے جذبے کو بحال کرنے پر غور کریں۔ انسانی حقوق کے مباحثے کے ارتقا کا حوالہ دیتے ہوئے، انھوں نے زور دیا کہ تقریباً 2000 سالوں تک، معاشروں نے مذہبی لٹریچر میں جڑی اخلاقی ہدایات اور فرائض پر انحصار کیا۔ تاہم، جب ایسے فریم ورک ناکام ہو گئے، تو یہ مباحثہ بتدریج فرائض سے حقوق کی طرف منتقل ہو گیا، جس کی وجہ سے 1948 میں انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ (یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس) اور 1993 میں پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس ایکٹ وجود میں آیا، جس کے تحت این ایچ آر سی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انھوں نے فرائض اور حقوق کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور انٹرنز پر زور دیا کہ وہ بہتر انسان بننے کی کوشش کریں۔


اپنے اختتامی خطاب میں، این ایچ آر سی، انڈیا کے سیکرٹری جنرل، جناب بھرت لال نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ او ایس ٹی آئی کی تکمیل کے بعد، انٹرنز کا طرزِ عمل، شائستگی، برتاؤ اور سوچ ان اقدار کی عکاسی کرنی چاہیے جو انھوں نے اس ادارے میں سیکھی ہیں۔ انٹرنز پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کریں، جن میں بھیک مانگنے والے افراد، معذور افراد اور اسمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمدردی اور احساسِ ہمدردی (ایمپیتھی) انصاف، مساوات اور بھائی چارے کی آئینی اقدار کے غماز ہیں۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ او ایس ٹی آئی کے دوران حاصل کردہ علم اور حساسیت کو آگے بڑھائیں گے۔

اس سے قبل، محترمہ سائیڈنگ پوئی چھکچھواک، جوائنٹ سیکرٹری، این ایچ آر سی، نے انٹرنشپ کی رپورٹ پیش کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ طلبا کو ممتاز مقررین، بشمول چیئرپرسن، ممبران، سیکرٹری جنرل، این ایچ آر سی کے سینئر افسران اور بھارت سرکار کے حکام کے ساتھ انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے انسانی حقوق کے متنوع پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔ اس پروگرام نے ممتاز ماہرین، ماہرینِ تعلیم، این ایچ آر سی کے کور گروپ کے ارکان، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور بین الاقوامی اداروں کو بھی یکجا کیا، جس سے انٹرنز کو انسانی حقوق کے نظریاتی اور عملی، دونوں پہلوؤں کا قیمتی تجربہ حاصل ہوا۔ انھوں نے بک ریویو، گروپ ریسرچ پروجیکٹ پریزنٹیشن اور تقریری مقابلوں (ڈیکلیمیشن) کے فاتحین کا بھی اعلان کیا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 7729
(ریلیز آئی ڈی: 2266818)
وزیٹر کاؤنٹر : 8