وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالیاتی خدمات کے محکمے نے غیر دعویٰ شدہ مالیاتی اثاثوں کے لیے کامن لینڈنگ پورٹل کا آغاز کر دیا


شہریوں کے لیے مالیاتی ایکو سسٹم میں غیر دعویٰ شدہ بینک ڈپازٹس، انشورنس کلیمز، شیئرز اور میوچل فنڈز کو تلاش کرنے اور ان کا پتہ لگانے کے لیے واحد متحد آن لائن پلیٹ فارم

یہ اقدام غیر دعویٰ شدہ مالیاتی اثاثوں کی معلومات تک آسان رسائی کو ممکن بنا کر’’آپ  کی پونجی، آپ کا ادھیکار‘‘مہم کو آگے بڑھاتا ہے

سیکرٹری، ڈی ایف ایس نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ پورٹل شہریوں کی سہولت کو بہتر بنائے گا اور افراد کو ان کے حقدار مالیاتی اثاثوں سے دوبارہ جوڑنے کی کوششوں کو مضبوط کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 MAY 2026 6:02PM by PIB Delhi

وزارتِ خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) نے آج غیر دعویٰ شدہ مالیاتی اثاثوں سے متعلق معلومات تک آسان رسائی کی سہولت کے لیے پی ایس بی الائنس کے اشتراک سے تیار کردہ غیر دعویٰ شدہ مالیاتی اثاثوں کے لیے کامن لینڈنگ پورٹل کا افتتاح کیا۔

یہ پورٹل جو https://www.unclaimedassetsportal.in  پر قابلِ رسائی ہے، ایک متحد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو مالیاتی ایکو سسٹم میں دستیاب غیر دعویٰ شدہ بینک ڈپازٹس، انشورنس کلیمز، شیئرز، ڈیویڈنڈز اور میوچل فنڈز سے متعلق تلاش کی سہولیات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس پورٹل کا آغاز سیکرٹری، مالیاتی خدمات کے محکمے، جناب ایم۔ ناگراجو نے 29 مئی 2026 کو منعقدہ پبلک سیکٹر بینکس کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔

 

یہ اقدام ملک گیر مہم “آپ کی پونجی، آپ کا ادھیکار (آپ کا پیسہ، آپ کا حق)” پر مبنی ہے، جسے مالیاتی خدمات کے محکمے نے مالیاتی شعبے کے ریگولیٹرز، بینکوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے تعاون سے شروع کیا ہے تاکہ غیر دعویٰ شدہ مالیاتی اثاثوں کے بارے میں آگاہی، سراغ لگانے اور ان کی واپسی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

سیکرٹری، ڈی ایف ایس نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ پورٹل ایک ہی پلیٹ فارم پر تلاش کی متعدد سہولیات تک رسائی فراہم کر کے شہریوں کی سہولت کو بہتر بنائے گا اور افراد کو ان کے حقدار مالیاتی اثاثوں سے دوبارہ جوڑنے کی جاری کوششوں کو مضبوط کرے گا۔

کامن لینڈنگ پورٹل ایک زیادہ قابلِ رسائی، شفاف اور شہریوں پر مرکوز مالیاتی ایکو سسٹم بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشان دہی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ اقدام عوامی شعور کو اجاگر کرے گا، معلومات تک رسائی میں آسانی کو بہتر بنائے گا اور مالیاتی نظام میں زیادہ سے زیادہ مالیاتی بااختیاری، شمولیت اور اعتماد کے ذریعے وِکست بھارت 2047 کے وژن میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7727

 


(ریلیز آئی ڈی: 2266814) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu