کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے بورڈ آف اپروول کی منظوری کے بعد پڈوچیری میں دو نئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا


پڈوچیری میں نئی منظوریوں سے سرمایہ کاری، صنعتی پیداوار اور روزگار کے مواقع میں تیزی آنے کی توقع ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 MAY 2026 5:35PM by PIB Delhi

حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں دو نئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا  نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ تجاویز محکمۂ تجارت کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے منظوری بورڈ نے اپنی137ویں میٹنگ میں، جو 27 فروری 2026 کو منعقد ہوئی، منظور کی تھیں۔

یہ منصوبے حکومت کی جانب سے ملک کے صنعتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، برآمدات کو وسعت دینے اور اسٹریٹجک شعبوں میں خود انحصاری کو مزید گہرا کرنے کی مسلسل کوششوں میں ایک اہم اور فیصلہ کن قدم ہیں۔یہ منظوری پڈوچیری کی صنعتی ترقی اور برآمدات پر مبنی حکمتِ عملی کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے اور توقع ہے کہ اس سے سرمایہ کاری، صنعتی پیداوار اور معیاری روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

ان دو خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی / آئی ٹی ای ایس سے متعلق خصوصی اقتصادی زون ہوگا، جسے اولگرے میونسپلٹی کی جانب سے اولگرے تعلقہ کے گاؤں تھاٹانچاواڈی میں قائم کیا جائے گا۔ یہ بھارت کا پہلا ایسا خصوصی اقتصادی زون ہوگا جسے کسی شہری مقامی ادارے یعنی میونسپلٹی کے ذریعے ترقی دی جائے گی۔ دوسرا زون ایک کثیر شعبہ جاتی خصوصی اقتصادی زون ہوگا، جسے پڈوچیری صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کارپوریشن (پی آئی پی ڈی آئی سی) کی جانب سے ویلیانور تعلقہ کے گاؤں کاراسور میں قائم کیا جائے گا۔

ان دونوں خصوصی اقتصادی زونز کی مختصر تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ادارے کا نام

ایس ای زیڈ کا مجوزہ مقام

زمین کا رقبہ (ہیکٹرمیں)

مجوزہ سرمایہ کاری (کروڑ رروپے)

مجوزہ ملازمت (براہ راست/بالواسطہ)

آپریشن کا شعبہ

1

ایم/ایس. اولگرٹ میونسپلٹی

تھاٹانچاواڈی گاؤں، اولگرٹ تعلقہ، پڈوچیری

8.6230

725

3500

آئی ٹی/ آئی ٹی ای ایس

2

 ایم /ایس. پڈوچیری انڈسٹریل پروموشن ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن

کارھسور گاؤں، ولیانور تعلقہ، پڈوچیری

86.2457

1250

5000

ملٹی سیکٹر

یہ منصوبے تمل ناڈو، انڈمان اور پڈوچیری (ٹی اے پی) خطے میں صنعتی نظام کی بڑھتی ہوئی رفتار کو نمایاں کرتے ہیں، جہاں متنوع شعبے اور بڑے پیمانے کے منصوبے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور علاقائی معاشی ترقی میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ نوٹیفکیشن بھارت کی اس وسیع حکمتِ عملی کی عکاسی کرتے ہیں جس کا مقصد خصوصی اقتصادی زونز کی بنیاد پر متنوع ترقی کے ذریعے ملک کے صنعتی، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں کو مضبوط بنانا ہے۔ اس سے معیشت میں وسعت اور مضبوطی پیدا کرنے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

 

************

 

ش ح۔ت ف۔ش ت

 (U: 7722)      


(ریلیز آئی ڈی: 2266721) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil