وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے “آپریشن سہیا دری چیک میٹ” کے تحت سہیا دری رینج میں موبائل میفیڈرون لیب کا پردہ فاش کیا، کارروائی کے دوران مختلف شکلوں میں تقریباً 22 کلوگرام میفیڈرون برآمد کیا؛ پانچ افراد گرفتار
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 7:29PM by PIB Delhi
مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ’’آپریشن سہیادری چیک میٹ‘‘ کے نام سے ایک آپریشن شروع کیا اور سہیادری رینج کے دور دراز علاقوں میں ایک خفیہ موبائل میفیڈرون مینوفیکچرنگ لیبارٹری کو ختم کر دیا ۔
یہ غیر قانونی لیبارٹری اس انداز میں قائم کی گئی تھی کہ اسے بار بار مقام تبدیل کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر سے بچایا جا سکے۔ نگرانی کے دوران ایک ایسے خفیہ میفیڈرون بنانےوالی یونٹ کا سراغ ملا جو بظاہر ایک مرغی فارم کی شکل میں کام کر رہا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے24 جنوری 2026 کو ایک مربوط کارروائی کے دوران اس عارضی، متحرک اور مکمل طور پر سرگرم خفیہ لیبارٹری کا پردہ فاش کیا ، جہاں میفیڈرون (این ڈی پی ایس مادہ) کی تیاری کے لیے درکار آلات موجود تھے۔


کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 21.912 کلوگرام میفیڈرون مختلف شکل میں برآمد کیا گیا، جس میں 11.848 کلوگرام مائع شکل میں، 9.326 کلوگرام نیم مائع شکل میں اور 738 گرام کرسٹل شکل میں شامل تھا۔ اس کے علاوہ 71.5 کلوگرام خام مواد بھی ضبط کیا گیا، جس سے تقریباً 15 کلوگرام مزید این ڈی پی ایس مادہ تیار کیا جا سکتا تھا۔ برآمد شدہ منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں مالیت کا اندازہ تقریباً 55 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے اس کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا، جن میں منشیات تیار کرنے والا مرکزی ’’کُک‘‘، مالی معاونت اور ترسیل سے وابستہ شخص اور مرغی فارم کا مالک شامل ہیں۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تیار شدہ این ڈی پی ایس منشیات کی پہلی کھیپ کو مرغی فارم کے مالک کی رہائش گاہ میں چھپا کر محفوظ رکھا گیا تھا۔
مزید کارروائی کے دوران، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے دیر رات ایک پرانی آکٹروئی ٹول ناکہ کے قریب، جو گھنے جنگلاتی علاقے میں واقع تھا، نگرانی قائم کی۔ اسی دوران دو مزید افراد کو اس مقام پر پکڑ لیا گیا جو مبینہ طور پر تیار شدہ منشیات وصول کرنے جا رہے تھے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گرفتار ہونے والے پانچ افراد میں سے چار پہلے بھی مجرم رہ چکے ہیں اور ان کے خلاف ماضی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت یا سنگین قوانین جیسے ایم سی او سی اے، 1999 کے تحت مقدمات درج یا کارروائی ہو چکی ہے۔
یہ کامیاب کارروائی اس بات کو واضح کرتی ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) منظم منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑ کر قومی سلامتی کے تحفظ میں کلیدی رول ادا کر رہا ہے۔ ایسے نیٹ ورکس عوامی صحت، قانون و نظم و نسق اور معاشی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
************
ش ح۔ت ف۔ش ت
(U: 7707)
(रिलीज़ आईडी: 2266606)
आगंतुक पटल : 9