سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ ٹی ڈی بی – ڈی ایس ٹی   نے ناگپور کی  میسرز آئی ڈی ٹی انوویشن ٹیکنا لوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ  کو  مقامی  صنعتی اے آئی او ٹی حل کی  تجارت کاری کو فروغ دینے کے لیے حمایت پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2026 5:03PM by PIB Delhi

بھارت کے  انڈسٹری 4.0 ماحولیاتی نظام کو  مستحکم کرنے اور مقامی صنعتی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر،  حکومتِ ہند کے ٹیکنا لوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ( ٹی ڈی بی ) ،  سائنس و ٹیکنا لوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی  )  نے ناگپور کی کمپنی آئی ڈی ٹی انوویشن ٹیکنا لوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کا عنوان ہے  ’’   صنعت 4.0:  صنعتی اے آئی او ٹی   آلات کی ترقی اور  تجارت کاری ‘‘  ۔

 

 

یہ منصوبہ جدید مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ آف تھنگز ( اے آئی او ٹی )  پر مبنی صنعتی حلوں کو تجارتی سطح پر متعارف کرانے کے لیے بنایا گیا ہے، جس کا مقصد مینوفیکچرنگ اور صنعتی شعبوں میں وسائل کے بہتر استعمال، توانائی کی بچت، خرابی کی  پیشگی نشاندہی اور مجموعی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اقدام حکومتِ ہند کے اس ویژن سے ہم آہنگ ہے  ، جس کے تحت بہتر مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل صنعتی ڈھانچے اور مقامی ٹیکنالوجی کے ذریعے آتم نربھر بھارت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

آئی ڈی ٹی انوویشن ٹیکنا لوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ نے ایک مربوط صنعتی اے آئی او ٹی   ماحولیاتی نظام تیار کیا ہے  ، جس میں مخصوص ہارڈ ویئر  آلات اور ایک محفوظ اینالیٹکس سافٹ ویئر پلیٹ فارم شامل ہے، جو صنعتی نظاموں کی حقیقی وقت میں نگرانی اور ڈیٹا پر مبنی آپریشنل مینجمنٹ فراہم کرتا ہے۔ اس ہارڈ ویئر سوٹ میں ایکچویٹر مانیٹرز، انرجی میٹرز، مشین کنڈیشن سینسرز، درجہ حرارت اور برقی صحت کی نگرانی کرنے والے نظام اور ایج بیسڈ ڈیٹا اکوزیشن یونٹس شامل ہیں۔ یہ تمام ٹیکنالوجیز ایک مرکزی سافٹ ویئر پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں  ، جو محفوظ ڈیٹا اکٹھا کرنے، ویژولائزیشن، اینالیٹکس اور پیشگی کارکردگی کی نگرانی کو ممکن بناتا ہے۔

یہ مجوزہ مقامی حل اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے موجودہ صنعتی مشینوں اور برقی ڈھانچے کے ساتھ آسانی سے منسلک کیا جا سکے، تاکہ چھوٹی و درمیانی صنعتیں ( ایم ایس ایم ایز ) اور بڑی مینوفیکچرنگ یونٹس بغیر کسی بڑے آپریشنل  خلل کے اسے اپنا سکیں۔ اس کا ماڈیولر اور اسکیل ایبل ڈھانچہ مرحلہ وار نفاذ اور مستقبل میں توسیع کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے، جو مختلف صنعتی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔

اس منصوبے سے  صنعتی مانیٹرنگ اور اینالیٹکس ٹیکنالوجیز میں درآمدات کے متبادل کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے کیونکہ اس شعبے میں اس وقت زیادہ تر انحصار بین الاقوامی او ای ایمس  کے درآمد شدہ نظاموں پر ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ، کم لاگت، حسبِ ضرورت ڈھلنے والے اور قابلِ ترمیم حل فراہم کر کے یہ اقدام بھارتی صنعتوں کے لیے جدید صنعتی وسائل کی بہتر تنظیم اور پیداواری تجزیات تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ سپلائی چین کی مضبوطی اور ملک میں مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بھی تقویت دے گا۔

اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے ، ٹی ڈی بی کے سکریٹری   جناب راجیش کمار پاٹھک   نے کہا کہ   ’’  انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز مینوفیکچرنگ معیشتوں کی مستقبل کی مسابقت کے لیے مرکزی حیثیت اختیار کر رہی ہیں۔ ٹی ڈی بی  کی جانب سے  مقامی  صنعتی اے آئی او ٹی  حلوں کی حمایت  ، خاص طور پر معیشت کے ثانوی شعبے میں ، حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارت میں اسمارٹ مینوفیکچرنگ، توانائی کے مؤثر صنعتی نظام اور ڈیجیٹل تبدیلی کو مقامی  اختراع کے ذریعے فروغ دیا جائے ۔ ‘‘

آئی ڈی ٹی انوویشن ٹیکنا لوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ  کے پروموٹرز نے ٹی ڈی بی  کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون کمپنی کے سینس لائیو ٹی ایم  پلیٹ فارم کو تیز تر اپنانے میں مدد دے گا، جو ریئل ٹائم صنعتی مانیٹرنگ اور اینالیٹکس فراہم کرتا ہے۔  ان کے مطابق یہ پلیٹ فارم صنعتوں کو ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے، توانائی کے بہتر انتظام، آپریشنل کارکردگی اور مینوفیکچرنگ پیداوار میں مسلسل بہتری کے لیے با اختیار بنائے گا۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح – ا  ک      -  ع ا )

U.No. 7627


(ریلیز آئی ڈی: 2265956) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil