مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی این سی آر  میں ٹیلی کام پنشنرز کے لیے 23 جون 2026 کو پنشن عدالت کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2026 4:33PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے محکمہ ٔٹیلی مواصلات کے تحت پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس (پی آر سی سی اے) دہلی کا دفتر دہلی این سی آر میں رہنے والے اور دہلی ٹیلی کام سرکل سے وابستہ پنشن یافتگان اور فیملی پنشنرز کے لیے ایک پنشن عدالت کا اہتمام کر رہا ہے۔

اس پنشن عدالت کا اہتمام محکمۂ ٹیلی مواصلات، بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے دہلی سرکل کے ان یونٹوں کے پنشن یافتگان کے لیے کیا جا رہا ہے، جن کے پنشن سے متعلق معاملات جیسے کہ پی پی اوز کا اجراء، سروس بکس کی دیکھ بھال، پنشن کی ادائیگی اور دیگر متعلقہ امور پرنسپل سی سی اے، دہلی کے دفتر کے ذریعے سنبھالے جاتے ہیں۔

پنشن عدالت کی تفصیلات

  • تاریخ: 23 جون 2026
  • وقت: صبح 11:00 بجے
  • مقام: نویدیتا شریواستو کنورجنس ہال، سنچار لیکھا بھون، پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کا دفتر، دہلی، پرساد نگر، نئی دہلی - 110005

پنشن یافتگان، پنشن کی منظوری اور ادائیگی سے متعلق اپنی ان شکایات کے حل کے لیے اس پنشن عدالت میں حصہ لے سکتے ہیں جو یکم جنوری 2026 تک چھ ماہ سے زیادہ پرانی ہوں۔

رجسٹریشن کی تفصیلات

پنشن یافتگان  درج ذیل ذرائع سے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں:

  • آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ: 10 جون 2026
  • ای میل: cca.dl-dot[at]nic[dot]in
  • ٹول فری ہیلپ لائن: 1800118119
  • پتہ: سنچار لیکھا بھون، پرساد نگر، نئی دہلی - 110005

شکایات درج کرواتے وقت درکار تفصیلات

پنشن یافتگان سے گزارش ہے کہ اپنی شکایات جمع کرواتے وقت درج ذیل تفصیلات لازمی فراہم کریں:

  • پنشنر / فیملی پنشنر کا نام
  • پی پی او  نمبر
  • ریٹائرمنٹ کے وقت آخری یونٹ کا نام
  • ریٹائرمنٹ کی تاریخ / وفات کی تاریخ
  • شکایت کی تفصیلی وضاحت
  • رابطہ نمبر

پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی کا دفتر تمام پنشن یافتگان کو بروقت اور مؤثر پنشن خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

نوٹ: عدالت میں زیرِ سماعت مقدمات  سے متعلق معاملات پر اس پنشن عدالت میں غور نہیں کیا جائے گا۔ صرف پہلے سے رجسٹرڈ شکایات پر ہی غور کیا جائے گا۔

********

ش ح۔ ک ح۔خ م

U. No.7625


(ریلیز آئی ڈی: 2265937) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil