وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی ورثے کا تحفظ، فروغ اور ڈیجیٹلائزیشن

प्रविष्टि तिथि: 05 FEB 2026 3:25PM by National

سال 25-2024 کے دوران بھارت کے تعمیر شدہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کی گئی کوششوں کا جائزہ اور تجزیہ کیا گیا ہے۔ سالانہ تحفظ منصوبے کی منظوری کے بعد، محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) محفوظ قرار دیے گئے آثار کی ضروریات کے مطابق ان کے تحفظ کا کام انجام دیتا ہے۔ یادگاروں کے تحفظ پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

(کروڑ میں)

نمبرشمار

سال

خرچ

1۔

2024-25

313.04

 

پورے ملک میں لوک فنون اور ثقافت کی مختلف شکلوں کے تحفظ، فروغ اور ترویج کے لیے حکومتِ ہند نے سات زونل کلچرل سینٹرز قائم کیے ہیں جن کے مرکزی دفاتر پٹیالہ، ناگپور، اودے پور، پریاگ راج، کولکاتا، دیماپور اور تنجور میں واقع ہیں۔ یہ مراکز ملک بھر میں باقاعدگی سے مختلف ثقافتی سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعے لوک اور قبائلی فنکاروں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ان فنکاروں کو اعزازیہ، سفری اخراجات (ٹی اے/ڈی اے)، مقامی ٹرانسپورٹ، رہائش اور خوراک کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی روزی کما سکیں۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کے انعقاد کے لیے تمام سات زونل کلچرل سینٹرز کو گرانٹ کی صورت میں مالی امداد جاری کی گئی ہے۔

 

(لاکھ روپے میں)

نمبر شمار

سال

جاری کی گئی رقم

 

2022-23

6572.06

 

2023-24

11967.57

 

2024-25

11121.66

اس کے علاوہ، وزارتِ ثقافت کے تحت مختلف عجائب گھروں میں موجود مجموعوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

نئے عجائب گھروں کے قیام اور موجودہ عجائب گھروں کی ترقی کے لیے دی جانے والی مالی معاونت کی تفصیلات ضمیمہ-I میں فراہم کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ، حکومتِ ہند نے 2007 میں قومی یادگار و آثارِ قدیمہ مشن ( این ایم ایم اے) قائم کیا تاکہ پورے ملک میں یادگاروں (تعمیر شدہ ورثہ اور مقامات) اور نوادرات کے دو قومی رجسٹر تیار کیے جا سکیں۔

این ایم ایم اے مختلف خطوں میں ورکشاپ منعقد کر کےبیداری  پیدا کرنے اور یونیورسٹیوں، کالجوں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر دلچسپی رکھنے والے اداروں کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔

وزارتِ ثقافت عجائب گھروں میں موجود مجموعوں جیسے سکے، مصوری، مخطوطات، ڈاک ٹکٹ ، آرائشی فنون، آثارِ قدیمہ،  منکہ، بشریات، اسلحہ و زرہ بکتر، ٹیراکوٹا، چینی مٹی کے برتن، وسطی ایشیائی نوادرات، مہر شناسی، قدیم تحریری مخطوطات اور دیگر فن پاروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے “جتن” نامی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔ اب تک 8 معروف قومی سطح کے عجائب گھروں اور 2 اے ایس آئی عجائب گھروں کو “جتن” سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔ ان عجائب گھروں کے مجموعوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ سی-ڈیک، پونے کے تکنیکی اشتراک سے تیار کردہ مربوط ویب پورٹل www.museumsofindia.gov.in سے منسلک ہے۔ اس پورٹل پر ان عجائب گھروں کے مجموعوں کی تفصیلات ان کی تصاویر کے ساتھ دستیاب ہیں۔ اب تک ڈیجیٹائز کیے گئے نوادرات کو درج ذیل لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

https://museumsofindia.gov.in/repository

 

اس کے علاوہ، قومی یادگار و آثارِ قدیمہ مشن ( این ایم ایم اے) نے 11,406 تعمیر شدہ ورثہ مقامات اور 12,47,668 نوادرات کے لیے ڈیٹا کی دستاویز سازی اور اشاعت مکمل کی ہے۔ یہ معلومات  این ایم ایم اے کی ویب سائٹ http://nmma.nic.in پر دستیاب ہیں۔

محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کی سالانہ رپورٹ 26-2025 میں تحفظ، سائنسی طریقۂ تحفظ، کھدائی، عالمی ورثہ سے متعلق امور اور دیگر سرگرمیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کیں ۔

 

ضمیمہ-I

نئے عجائب گھروں کے قیام اور موجودہ عجائب گھروں کی ترقی کے لیے فراہم کی گئی مالی معاونت کی تفصیلات:

)رقم لاکھ روپے  میں)

نمبرشمار

ریاست

ادارے  کا نام

میوزیم کی قسم

مالی سال

2024-25

 

اروناچل پردیش

محکمہ ثقافتی امور، حکومت اروناچل پردیش، ضلع میوزیم کی ترقی کے لیے، زیرو، اروناچل پردیش

نیا

میوزیم

21.698

  1.  

مہاراشٹر

سمبیوسس سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ آف ایشین کلچرل میوزیم، پونے

موجودہ میوزیم

8.90

  1.  

پارسی پنچائیت بمبئی کے فنڈز اور پراپرٹیز، فرامجی دادابھائے الپی والا میوزیم، ڈاکٹر دادا بھائی نوروجی روڈ، فورٹ، ممبئی

موجودہ میوزیم

100.00

  1.  

اتر پردیش

ورنداون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رمن ریتی مارگ، ورنداون، متھرا وی آر آئی برج کلچر میوزیم میں نئی ​​6 عدد گیلریوں کی تعمیر کے لیے یوپی

موجودہ میوزیم

170.52

  1.  

اڈیشہ

جے ڈی سینٹر فار آرٹ میوزیم، بھونیشور، اوڈیشہ

نیا

میوزیم

57.887

  1.  

الہ آباد میوزیم

الہ آباد ہائی کورٹ، الہ آباد، اتر پردیش

موجودہ میوزیم

10.488

 

 

 

 

************

ش ح۔ع و۔ش ت

 (U: 7619)


(रिलीज़ आईडी: 2265922) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी