اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)  نے جنوری 2026 میں اب تک کی سب سے زیادہ اور مالی سال 2026 کے اپریل تا جنوری کے دوران اب تک کی بہترین کارکردگی درج کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 03 FEB 2026 11:40PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)، جو کہ ایک مہارتن سی پی ایس ای  اور ملک کے سب سے بڑے اسٹیل مینوفیکچررز میں سے ایک ہے، نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ کمپنی نے مالی سال 26-2025 کی اپریل تا جنوری کی مدت کے دوران کل فروخت میں 16 فیصد کی ترقی حاصل کرتے ہوئے 16.6 ملین ٹن (ایم ٹی) فروخت درج کی ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت (سی پی ایل وائی) میں یہ 14.3 ملین ٹن تھی۔ یہ کمپنی کی طرف سے ریکارڈ کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ مجموعی فروخت ہے۔ سیل  نے جنوری 2026 میں 1.84 ملین ٹن کے ساتھ جنوری کی اب تک کی بہترین فروخت بھی درج کی ہے، جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 1.68 ملین ٹن تھی، جو 10 فیصد سے زیادہ کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں انوینٹری میں 0.25 ملین ٹن کی کمی آئی ہے اور قرضوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ان ادوار کے دوران ریکارڈ توڑ کارکردگی فروخت، ترسیل، نقد رقم کی وصولی اور صارفین کے گھر تک ترسیل  سمیت متعدد پیرامیٹرز پر محیط ہے۔ کمپنی نے پلانٹس سے ریکارڈ ترسیل حاصل کی، گھر تک ترسیل کے حجم میں اضافہ کیا اور گودام کی فروخت کو  مزیدبڑھایا، جو مارکیٹ میں اپنی پہنچ کو  اورگہرا کرتے ہوئے کسٹمر پر مبنی حکمت عملی اور لاجسٹکس کی کارکردگی پر اس کی مضبوط توجہ کی نشاندہی کرتا ہے۔

مارکیٹنگ ورٹیکل کے اقدامات کی بدولت حاصل ہونے والی یہ کامیابیاں، آپریشنل عمدگی کو صارفین پر مرکوز حکمت عملیوں کے ساتھ جوڑنے کی سیل کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ پچھلے ریکارڈز کو مسلسل پیچھے چھوڑتے ہوئے اور بزنس پلان کے اہداف کو پورا کرتے ہوئے، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ  ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر اپنے پوزیشن کو مزید مضبوط بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

******

ش ح۔م م ع۔ن م۔

U- 7606

                          


(रिलीज़ आईडी: 2265751) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी