بھارت کا مسابقتی کمیشن
قومی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے انڈووِیڈا انڈیا کے ای پی ایل لمیٹڈ میں انضمام (مرجر) کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 MAY 2026 8:27PM by PIB Delhi
قومی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ای پی ایل لمیٹڈ میں انڈووِیڈا انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے انضمام (مرجر) کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ معاہدے کے تحت انڈووِیڈا ا انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو ای پی ایل لمیٹڈ میں ضم کیا جائے گا۔ اس انضمام کے بدلے میں ای پی ایل لمیٹڈ (جو انضمام کے بعد نئی جوائنٹ وینچر کمپنی کا درجہ اختیار کرے گی) انڈووِیڈا ا انڈیا کے شیئر ہولڈرس کو تناسب کی بنیاد پر اپنے حصص جاری اور الاٹ کرے گی۔
انڈووِیڈا انڈیا نئی قائم ہونے والی ہندوستانی کمپنی ہے اور یہ انڈوراما نیدرلینڈ بی وی (آئی این بی وی) کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے۔ انڈووِیڈا انڈیا اور آئی این بی وی، انڈوراما وینچرز پبلک کمپنی لمیٹڈ (آئی وی ایل) اور اس کی ملحقہ کمپنیوں پر مشتمل گروپ کے حصے ہیں۔
آئی وی ایل گروپ ایک عالمی کاروباری ادارہ ہے، جس کے کاروباری مفادات فائبرز، پیکیجنگ، ری سائیکلنگ اور اسپیشلٹی کیمیکلز کے شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
ای پی ایل لمیٹڈ ہندوستان میں قائم ایک عوامی سطح پر درج فہرست کمپنی ہے، جو پیکیجنگ کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
قومی مسابقتی کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
***
ش ح۔ م ش ع ۔ م ا
UN-7587
(ریلیز آئی ڈی: 2265672)
وزیٹر کاؤنٹر : 13