بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مرکیوریا انرجی نیدرلینڈ بی وی اور ٹاٹا انٹرنیشنل سنگاپور پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان جوائنٹ وینچر کمپنی کے قیام کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 MAY 2026 8:28PM by PIB Delhi

قومی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مرکیوریا انرجی نیدرلینڈز بی وی اور ٹاٹا انٹرنیشنل سنگاپور پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان مشترکہ کمپنی (جوائنٹ وینچر) کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ معاہدے کے تحت مرکیوریا انرجی گروپ لمیٹڈ اپنی ذیلی کمپنی مرکیوریا انرجی نیدرلینڈ بی وی (مرکیوریا/خریدار) کے توسط سے اور ٹاٹا انٹرنیشنل سنگاپور (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ٹی آئی ایس پی ایل) کے ساتھ مل کر دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف سی)، متحدہ عرب امارات میں ایک جوائنٹ وینچر کمپنی (ٹارگیٹ – جسے قائم کیا جائے گا) قائم کی جائے گی۔ اس مجوزہ شراکت داری میں معاہدے سے قبل کی ڈھانچہ سازی اور اثاثوں کی منتقلی بھی شامل ہے۔

مرکیوریا نیدرلینڈ میں قائم ایک نجی محدود ذمہ داری والی کمپنی ہے۔ یہ اپنی ذیلی و ملحقہ کمپنیوں کے ساتھ عالمی سطح پر توانائی اور تجارت کے شعبے میں سرگرم ہے۔ مرکیوریا کی بنیادی سرگرمیوں میں خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ بایو ڈیزل، قدرتی گیس، بجلی، کاربن اخراج کے حقوق، کوئلہ، اور جزوی طور پر بنیادی دھاتوں اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت شامل ہے۔

مجوزہ شراکت داری کا نفاذ مکمل ہونے کے بعد دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف سی)، متحدہ عرب امارات میں قائم کی جانے والی نجی کمپنی مرکیوریا اور ٹی آئی ایس پی ایل کے مشترکہ جوائنٹ وینچر ادارے کے طور پر کام کرے گی۔ یہ نئی کموڈیٹیز ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کمپنی ہوگی، جو اپنی مختلف ذیلی کمپنیوں کے ذریعے، بشمول ہندوستان مختلف علاقوں میں موجود اداروں کے، دھاتوں، معدنیات، زرعی مصنوعات، تیل اور گیس سے متعلق اشیاء کی تجارت سمیت دیگر کاروباری سرگرمیوں میں شامل  رہے گی۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

***

(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)

UN-7585


(ریلیز آئی ڈی: 2265662) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी