قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارتی قومی انسانی حقوق کمیشن نے اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں ایک نجی ہسپتال میں آگ لگنے سے ایک مریض کی ہلاکت کی رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے
کمیشن نے اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری اور ایس ایس پی دہرادون کو نوٹس جاری کیا، دو ہفتوں کے اندر اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کے لیے کہا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 MAY 2026 8:31PM by PIB Delhi
بھارتی قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی)نے 20 مئی 2026 کو اتراکھنڈ میں ضلع دہرادون کے ایک نجی اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کی میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، 14 مریضوں کو بچا لیا گیا اور انہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں ایک خاتون مریضہ کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ چار دیگر کو ہسپتال سے رخصتی دے دی گئی۔
کمیشن نے پایا کہ خبر کے مندرجات اگر درست ہیں تو اس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ کھڑا ہوتا ہے۔ لہذا، اس نے اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، دہرادون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
21 مئی 2026 کو شائع ہوئی میڈیا رپورٹ کے مطابق، دھماکہ ایئرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا، جس کے بعد آگ دور تک پھیلنے لگی۔
***
ش ح –ا ب ن
U.No:7594
(ریلیز آئی ڈی: 2265645)
وزیٹر کاؤنٹر : 12