سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے پنجاب ، دہلی اور ہریانہ میں قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کی پیش رفت اور دیکھ بھال کا جائزہ لیا
محفوظ شاہراہوں کے لیے بروقت عمل درآمد، معیاری تعمیرات اور مانسون کی تیاری پر زور دیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 MAY 2026 5:24PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے موصولہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب میں 4335 کلومیٹر اور دہلی اور ہریانہ میں 3332 کلومیٹر پر محیط قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے معیار اور دیکھ بھال کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔
یہ جائزہ میٹنگ نئی دہلی میں مرکزی وزرائے مملکت جناب اجے تمٹا اور جناب ہرش ملہوترا ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور پروجیکٹ ٹھیکیداروں کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔
زمینی سطح پر کام کی رفتار تیز کرنے پر زور
جائزہ کے دوران جناب گڈکری نے شاہراہ پروجیکٹوں کی زمینی عمل درآمد میں تیزی لانے اور کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے عہدیداروں اور ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تال میل کو مضبوط کریں اور پروجیکٹ کی ٹائم لائن پر سختی سے عمل کویقینی بنائیں ۔
انہوں نے منصوبوں کے معیار کی مسلسل نگرانی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ایجنسیوں کو جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی اور بہترین انجینئرنگ طریقوں کے استعمال کی ہدایت دی تاکہ قومی شاہراہوں کی پائیداری اور طویل مدتی کارکردگی بہتر ہو سکے۔
معیار، پائیداری اور بہتر رابطے پر زور
جناب گڈکری نے پنجاب، دہلی اور ہریانہ میں اہم شاہراہ راہداریوں پر سڑکوں کے معیارِ سفر (رائڈنگ کوالٹی) کو بہتر بنانے اور ہموار رابطہ یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات اور دیکھ بھال میں اعلیٰ معیار کو ترجیح دی جائے تاکہ مسافروں کو زیادہ محفوظ، ہموار اور بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے دیکھ بھال کے کاموں میں مزید جوابدہی (اکاؤنٹیبیلٹی) پر بھی زور دیا اور باقاعدہ معائنوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خامیوں کی بروقت نشاندہی اور ان کا فوری ازالہ کیا جائے۔
مانسون کی پیشگی تیاریوں کی ہدایت
مرکزی وزیر نے مزید ہدایت دی کہ تمام منصوبہ جاتی حصوں میں مون سون سے قبل پیشگی تیاری کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مؤثر نکاسیٔ آب کے انتظام، ڈھلوانوں کے تحفظ کے اقدامات اور فوری ردِعمل کے نظام کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مانسون کے دوران رکاوٹوں کو کم سے کم کیا جا سکے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
جناب گڈکری نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ چوکنا رہیں اور پانی جمع ہونے، کٹاؤ اور دیگر موسمی چیلنجوں سے بروقت نمٹ کر بلا تعطل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔



***
ش ح ۔ ش آ۔ م ذ
U.No: 7579
(ریلیز آئی ڈی: 2265539)
وزیٹر کاؤنٹر : 12