ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل ورکروں کے بچوں کے لیے منظور کی گئی اسکالرشپس
प्रविष्टि तिथि:
06 FEB 2026 3:16PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت ٹیکسٹائل کی جانب سے اکتوبر 2021 سے ہتھ کرگھے کی ترقی کے قومی پروگرام کے تحت، مرکزی/ریاستی حکومت سے منظور شدہ/امداد یافتہ ٹیکسٹائل اداروں کے ڈپلوما/انڈر گریجویٹ/پوسٹ گریجویٹ کورسز میں پڑھائی کے لیے ہینڈ لوم بنکروں/ورکروں کے بچوں (زیادہ سے زیادہ 2 بچوں) کو اسکالرشپ کے طور پر سالانہ زیادہ سے زیادہ 2.00 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے، ہینڈ لوم بنکر/ورکر اپنے بچوں کی درخواستیں قریبی ویورز سروس سینٹرز (ڈبلیو ایس سی) یعنی فیلڈ دفاتر/ذیلی دفاتر میں جمع کروائیں جو کہ آفس آف ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈ لومز)، وزارت ٹیکسٹائل کے انتظامی کنٹرول میں کام کرتے ہیں، جو اس اسکیم کے نفاذ کے ذمہ دار ہیں۔ ڈبلیو ایس سی کے متعلقہ زونل آفس کی سفارش پر، آفس آف ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈ لومز)، وزارت ٹیکسٹائل کی جانب سے اہل ہینڈ لوم بنکروں/ورکروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپس متعلقہ زونل آفس کو منظور کی جاتی ہیں، جہاں سے یہ رقم آگے ہینڈ لوم بنکروں/ورکر یا ان کے بچوں کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے تمام اہل طلبہ کو یہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
اکتوبر 2021 اور اکتوبر 2025 کے درمیان موصول ہونے والی اور منظور کی جانے والی اسکالرشپ کی درخواستوں کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
مالی سال
|
اسکالرشپ کے لیے موصول درخواستوں کی تعداد
|
اسکالرشپ کے لیے منظور کی گئی درخواستوں کی تعداد
|
|
2021-22(اکتوبر 2021 سے)
|
33
|
-
|
|
2022-23
|
57*
|
45
|
|
2023-24
|
108
|
45
|
|
2024-25
|
173
|
183**
|
|
2025-26
(اکتوبر 2025 تک)
|
154
|
110
|
*اس میں 22-2021 میں موصول ہونے والی درخواستیں شامل ہیں
**اس میں 24-2023 میں موصول ہونے والی درخواستیں شامل ہیں
عملدرآمد کی ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کو بہتر بنانے کے لیے، ویورز سروس سینٹرز (ڈبلیو ایس سی) ان کے ساتھ باقاعدہ میٹنگیں کر رہے ہیں اور ہینڈ لوم بنکروں/ورکروں کے درمیان اس اسکیم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کیمپوں/چوپالوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ٹیکسٹائل کے وزیرِ مملکت جناب پبیترا مارگریٹا کی جانب سے فراہم کی گئیں۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ خ م
U. No. 7564
(रिलीज़ आईडी: 2265404)
आगंतुक पटल : 15