وزارت سیاحت
بھارت کے زیر صدارت میں برکس 2026 کے سیاحتی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس
ورچوئل اجلاس کے ذریعے بھارت کی قیادت میں برکس سیاحتی تعاون کے نئے دور کا آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAY 2026 7:11PM by PIB Delhi
برکس 2026 کے سیاحتی ورکنگ گروپ(ٹی ڈبلیو جی) کا پہلا اجلاس 25 مئی 2026 کو بھارت کی برکس 2026 صدارت کے تحت کامیابی کے ساتھ ورچوئل طور پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت حکومتِ ہند کی وزارتِ سیاحت کے جوائنٹ سیکریٹری (سیاحت) نے کی۔
یہ اجلاس تعارفی اور تیاری کے پلیٹ فارم کے طور پر منعقد ہوا، جس کا مقصد اس سال کے سیاحتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا، جو کہ مجموعی تھیم "پائیداری ، جدت، تعاون اور استحکام کی بنیاد پر تعمیر" پرمحیط ہے۔
اس اجلاس نے برکس رکن ممالک کو اپنے ابتدائی خیالات پیش کرنے اور سیاحت کے شعبے میں بھارت کی موضوعاتی ترجیحات پر تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کیا۔ بھارت کی صدارت کے تحت سیاحتی تعاون کی اہم ترجیحات میں مصنوعی ذہانت اور سیاحت، پائیدار اور ذمہ دار سیاحت، سیاحتی مہارت سازی اور استعداد کار میں اضافہ، اور سیاحتی تبادلے اور ہموار سفری سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔
اس افتتاحی ورچوئل اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے، سیاحتی تعاون کا عمل جاری رہے گا۔ دوسرا سیاحتی ورکنگ گروپ (ٹی ڈبلیو جی) اجلاس 19اور 20 اگست 2026 کو جے پور، راجستھان میں منعقد ہوگا۔ اس کے بعد برکس سیاحت کے وزرائے اجلاس (ٹی ایم ایم) کا انعقاد بھی 21اور 22 اگست 2026 کو جے پور میں ہی ہوگا۔
یہ دونوں اجلاس برکس ممالک کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کریں گے، جس کے ذریعے باہمی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور مشترکہ سیاحتی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
بھارت 2026 کے دوران ان سرگرمیوں کے ذریعے برکس ممالک کے درمیان سیاحتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
مزید معلومات کے لیے بھارت کی برکس2026 کی صدارت سے متعلق ویب سائٹ پر کلک کریں:
https://www.brics2026.gov.in/
******
(ش ح ۔ ع و۔ت ا(
U.No.7541
(ریلیز آئی ڈی: 2265270)
وزیٹر کاؤنٹر : 5