اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ  اسپات 27 مئی کو اسٹیل کی درآمدات سے متعلق مسائل پر اوپن ہاؤس اجلاس منعقد کرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAY 2026 8:21PM by PIB Delhi

وزارتِ اسپات 27 مئی 2026 کو ورچوئل موڈ کے ذریعے اسٹیل کی درآمدات سے متعلق مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے اوپن ہاؤس اجلاس منعقد کرے گی۔ اس اجلاس میں کمپنیاں اور تنظیمین ایس آئی ایم ایس (اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم)، ایس اے آر اے ایل (سارَل) ایس آئی ایم ایس اور کیو سی او کی چھوٹ سے متعلق اپنے مسائل پیش کرسکیں گی۔اوپن ہاؤس اجلاس میں شرکت کے خواہشمند افراد اور ادارے مقررہ تاریخ پر  ملاقات کا وقت پانے  کے لیے tech-steel[at]nic[dot]in پر ای میل ارسال کرسکتے ہیں۔

ای میل بھیجتے وقت درج ذیل معلومات شامل کی جاسکتی ہیں:

  1. کمپنی / تنظیم کا نام
  2. صنعت اور مصنوعات کی نوعیت – آٹو، ایرو اسپیس، ٹیلی کام، دفاع وغیرہ
  3. مسئلہ ایس آئی ایم ایس، ایس اے آر اے ایل (سارَل) ایس آئی ایم ایس یا کیو سی او کی چھوٹ سے متعلق ہو
  4. اگر کوئی درخواست دی گئی ہو،  تو ایس آئی ایم ایس / سارَل ایس آئی ایم ایس / کیو سی او کی چھوٹ  سے متعلق درخواست کا حوالہ نمبر
  5. مسئلے کی مختصر تفصیل (زیادہ سے زیادہ 50 الفاظ)
  6. شرکت کنندہ  فرد کا نام اور عہدہ (تیسرے فریق کی نمائندگی کی اجازت نہیں ہوگی)
  7. شرکت کنندہ  فرد کے رابطے کی  تفصیلات (موبائل نمبر اور ای میل)

اجلاس کے مخصوص اوقات اور میٹنگ کے لنکس مناسب وقت پر شیئر کیے جائیں گے۔

یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ اسٹیل کی درآمد سے متعلق ایس آئی ایم ایس، ایس اے آر اے ایل(سارَل) ایس آئی ایم ایس یا کیو سی او کی چھوٹ  سے متعلق مسائل کا سامنا کرنے  والی کوئی بھی کمپنی یا ادارے  اپنے مطالبات اور درخواستیں مؤرخہ 26 مئی 2026 شام 5:00 بجے تک مذکورہ ای میل پر ارسال کردے تاکہ ان کے لیے تصدیق شدہ  ملاقات کا وقت فراہم کیا جاسکے۔

******

(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)

Urdu No-7531


(ریلیز آئی ڈی: 2265227) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil