سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
کیرالہ کے کاسرگوڈ ضلع میں این ایچ-66 کے اریکاڈی میں واقع عارضی ٹول پلازہ کو ہٹا یاگیا
प्रविष्टि तिथि:
04 FEB 2026 5:27PM by PIB Delhi
عوامی سہولت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومتِ ہند نے کیرالہ کے کاسرگوڈ ضلع میں قومی شاہراہ -66(این ایچ -66)کے اریکاڈی کے قریب قائم عارضی ٹول پلازہ کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ عارضی ٹول پلازہ NH-66 کی ترقی اور دیکھ بھال سے متعلق انتظامی ضروریات کے تحت قائم کیا گیا تھا۔
برائے سڑک ٹرانسپورٹ قومی شاہراہوں اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت ، جناب ہرش ملہوترا نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا اور حکومت کے اس مؤقف کی وضاحت کی کہ تیز رفتار بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت شہریوں کے مسائل کے حوالے سے حساس ہے اور ایسے مسائل کے حل کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جو عوام کے لیے غیر ضروری مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہمیشہ ‘‘آسان زندگی’’کے اصول کے ساتھ ہونی چاہیے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کو کیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی یونٹ کی جانب سے اریکاڈی کے عارضی ٹول پلازہ سے متعلق مسائل پر مختلف درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ان درخواستوں کے موصول ہونے کے بعد، اور وزیرِ روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز جناب نیتن گڈکری کی رہنمائی میں، وزارت نے اس معاملے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس جائزے کی بنیاد پر وزارت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مقامی آبادی کو درپیش مشکلات فوری اصلاحی اقدام کا تقاضا کرتی ہیں۔ اسی لیے فیصلہ کیا گیا کہ اریکاڈی کے قریب عارضی ٹول پلازہ کی وصولی کو فوری طور پر بند کر دیا جائے۔
اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز، جناب ہرش ملہوترا نے کہا کہ حکمرانی کو ہمدردی اور جوابدہی پر مبنی ہونا چاہیےاور واضح کیا کہ یہ فیصلہ مقامی رہائشیوں کو درپیش حقیقی مشکلات کے ازالے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت اور جناب نیتن گڈکری کی رہنمائی میں گزشتہ دہائی کے دوران بھارت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ حکومت نے مسلسل ایسے انقلابی منصوبے شروع کیے ہیں جن کا مقصد رابطوں کو بہتر بنانا اور مختلف خطوں میں معاشی امکانات کو فروغ دینا ہے۔
جناب ہرش ملہوترا نے کہا کہ حکومت ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے جہاں ترقی کے ساتھ ہمدردی بھی شامل ہو، اور ہر پالیسی فیصلہ عوام کی خواہشات اور فلاح کو ظاہر کرے۔ اریکاڈی میں عارضی ٹول پلازہ کا ہٹایا جانا اسی حکمرانی کی ایک اور مثال ہے،جو عوام کی بات سنتی ہے، مسائل کو حل کرتی ہے، اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ترقی بالآخر انہی لوگوں کے لیے ہو جن کے لیے یہ کی جاتی ہے۔
*****
(ش ح ۔ ت ف۔م ذ)
U. No. 7503
(रिलीज़ आईडी: 2264970)
आगंतुक पटल : 8