وزارت دفاع
48ویں فلائٹ ٹیسٹ کورس کی گریجویشن تقریب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAY 2026 4:21PM by PIB Delhi
48ویں فلائٹ ٹیسٹ کورس کے گیارہ ٹیسٹ پائلٹس اور چھ فلائٹ ٹیسٹ انجینئرس نے 48 ہفتوں کے سخت کثیر الضابطہ تربیتی نصاب کی تکمیل کے بعد 23 مئی 2026 کو بنگلورو میں ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول (اے ایف ٹی پی ایس) سے گریجویشن مکمل کی۔ اس سال، گریجویشن کورس، جو بھارتی فضائیہ کے 14 افسران سمیت 17 افسران کا گروپ پر مشتمل ہے ، میں ایک افسر بھارتی بری فوج سے اور دو بھارتی بحریہ سے تھے۔ یہاں سے، گریجویٹ حضرات ایئر کرافٹ کے ایوی ایشن ونگ اور سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ میں شمولیت اختیار کریں گے، جو بھارتی فضائیہ کی سرکردہ اکائیوں میں سے ایک ہے۔
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم، ایئر اسٹاف کے سربراہ اور 17ویں فلائٹ ٹیسٹ کورس کے ایک ممتاز سابق طالب علم نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تمام فارغ التحصیل افسران کو اسناد پیش کیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ٹرافیاں دیں۔ اس سال، بہترین آل راؤنڈ طالب علم ٹیسٹ پائلٹ کے لیے باوقار "سورنجن داس ٹرافی" اسکواڈرن لیڈر کے کے سنگھ، وی ایم کو دی گئی، جبکہ "چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی" بہترین طالب علم ٹیسٹ پائلٹ کے لیے اسکواڈرن لیڈر آدتیہ جمدگنی کو دی گئی۔ بہترین آل راؤنڈ فلائٹ ٹیسٹ انجینئر کے لیے ’’مہاراجہ ہنومنت سنگھ سوارڈ ‘‘ونگ کمانڈر ابھینو کمار دی گئی۔ ونگ کمانڈر پرنَو شرما کو فلائٹ ایوی ایشن میں بہترین اسٹوڈنٹ فلائٹ ٹیسٹ انجینئر کے لیے ’’ڈنلوپ ٹرافی‘‘ دی گئی اور گراؤنڈ سبجیکٹس میں بہتر طالب علم کے لیے ’’کپل بھارگو ٹرافی‘‘ اسکواڈرن لیڈر پارس شرما کو دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے فارغ التحصیل افسران کو توجہ کے ساتھ سخت محنت جاری رکھنے کی تلقین کی اور انہیں اس اہم کردار کی یاد دلائی جو وہ ہندوستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں کی تعمیر اور جدید کاری کے لیے ادا کرتے رہیں گے۔ لچکدار دیسی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے 'آتم نربھر بھارت' کو ایک اسٹریٹجک ضرورت کے طور پر بتاتے ہوئے، سی اے ایس نے اس بھاری ذمہ داری کو اجاگر کیا جسے ٹیسٹ کے عملے کو ملک کی مقامی کاری کی مہم کو بڑھانے اور ایرو اسپیس ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے نبھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے سامان کی حفاظت اور معیار کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیلیوری کے وقت کے چکر میں ڈیزائن کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پیشہ ورانہ اہلیت کی اہمیت پر زور دیا کہ ہوائی جہاز اور نظام خدمات کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرتے ہیں، جبکہ افسران پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، دیانتداری، درستگی اور عمدگی کی خوبیوں کو برقرار رکھیں۔
T01T.jpeg)
BCXV.jpeg)
HP2J.jpeg)
R8AN.jpeg)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7480
(ریلیز آئی ڈی: 2264855)
وزیٹر کاؤنٹر : 5