سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
وزارت سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات نے ورچوئل موڈ کے ذریعے ’’ایک مربوط نگہداشت کی معیشت (کیئر اکانومی) کی تشکیل‘‘ پر کام یابی کے ساتھ قومی ورکشاپ کی میزبانی کی
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے بزرگ شہریوں کے لیے ’جیون‘ ایپ اور معمر افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے ’شتایو‘ (SHATAYU) ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 MAY 2026 6:34PM by PIB Delhi

محکمہ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات نے 22 مئی 2026 کو (ورچوئل موڈ کے ذریعے) ’’ایک مربوط نگہداشت کی معیشت (کیئر اکانومی) کی تشکیل‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ قومی ورکشاپ کا کام یابی کے ساتھ انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں/یو ٹی (UT) انتظامیہ کے نمائندوں، شعبے کے ماہرین تعلیم (Academia) نے شرکت کی تاکہ ملک میں نگہداشت کے ایکو سسٹم (Care Ecosystem) کو مضبوط بنانے پر غور و خوض کیا جا سکے۔
ورکشاپ کا آغاز جوائنٹ سکریٹری (بزرگ شہری) کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جس کے بعد محکمہ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے سکریٹری جناب سدھانش پنت نے خطاب کیا، جنھوں نے بزرگ شہریوں کے لیے ایک جوابدہ، جامع اور پائیدار نگہداشت کے ایکو سسٹم کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عزت مآب وزیر(سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات) ڈاکٹر وریندر کمار نے بزرگ شہریوں کے لیے فلاحی خدمات، معلومات اور معاونتی میکانزم تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ’جیون‘ (جوائنٹ ایلڈرلی ایمپاورمنٹ اینڈ ورچوئل اسسٹنس نیٹ ورک) موبائل ایپ اور ملک بھر میں تربیت یافتہ معمر افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں سے متعلق معلومات کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے والے ’شاتایو‘ (سینئر ہولسٹک-کیئر اسسٹنس اینڈ ٹریننگ فار یور یوٹیلیٹی) ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا۔
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے عزت مآب وزیرڈاکٹر وریندر کمار نے پہلے سینئر سٹیزن ویلفیئر (بزرگ شہریوں کی بہبود) کا حلف دلایا اور اس کے بعد نشہ مکت بھارت کا حلف دلایا۔

افتتاحی اجلاس کے بعد، شرکا کو نگہداشت کی معیشت (کیئر اکانومی) کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کے لیے چار موضوعاتی بحث و مباحثے کے گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ محکمے کے سینئر افسران کی صدارت میں ان چار گروپس میں ریاستی حکومتیں/یو ٹی انتظامیہ، شعبے کے ماہرین تعلیم بھی شامل تھے۔ ان گروپس نے درج ذیل موضوعات پر غور و خوض کیا:
دیکھ بھال کے کام کی قدر اور اس سے آمدنی: سماجی بھلائی سے اقتصادی اثاثے تک
خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع روزگار کے راستے کے طور پر نگہداشت کی معیشت
نگہداشت کی افرادی قوت کو مضبوط بنانا: ہنر، معیارات اور نقل و حرکت
نگہداشت کی معیشت کو سمجھنا: طویل مدتی نگہداشت (LTC) کی مالی اعانت
شرکا نے مختص کیے گئے موضوعات پر کام یابی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ریاستوں/یو ٹیز (UTs) کے لیے اپنی داخلی ورکشاپس کے انعقاد کے لیے اپنے نتائج (Takeaways) پیش کیے۔
یہ اقدام بھارت میں ایک منظم، جامع اور ٹیکنالوجی پر مبنی نگہداشت کی معیشت کے فریم ورک کو تیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نشان دہی کرتا ہے۔

***
ش ح – ع ا
U. No. 7449
(ریلیز آئی ڈی: 2264323)
وزیٹر کاؤنٹر : 11