وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

احمد آباد میں 138ویں سمندری سلامتی ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAY 2026 5:56PM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی محافظ کے ڈائریکٹر جنرل پرمیش شیومنی کی صدارت میں 138ویں سمندری سلامتی ہم آہنگی کمیٹی (او ایس سی سی) کا اجلاس 21 مئی 2026 کو احمد آباد میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کا مقصد بھارت کی سمندری تنصیبات اور اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے حفاظتی نظام کا جائزہ لینا اور اسے مزید مضبوط بنانا تھا۔

کمیٹی نے سمندری شعبے سے متعلق آگاہی کو بہتر بنانے، بین ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مضبوط کرنے، نگرانی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور مشترکہ ردِعمل کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی تاکہ ابھرتے ہوئے سمندری سلامتی کے چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔ اجلاس کے دوران بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سیکورٹی حالات، جدید جنگی حکمت عملی خصوصاً بغیر پائلٹ اور ڈرون پر مبنی خطرات، اور انڈمان و نکوبار خطے میں بڑھتی ہوئی سمندری تلاش و تحقیق کی سرگرمیوں پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

 

 

اجلاس میں بھارتی ساحلی محافظین (آئی سی جی) ، بھارتی بحریہ ، بھارتی فضائیہ ، وزارتِ داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس، ڈائریکٹر جنرل ہائیڈروگرافر، ڈی جی شپنگ، انٹیلی جنس بیورو، تیل اور قدرتی گیس کے کمیشن اور ریاستی پولیس فورسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس نے بھارت کے سمندری اثاثوں اور اہم بحری بنیادی ڈھانچے کے پختہ تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ شراکت داروں کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

***

ش ح ۔ م ش ۔ م الف

U. No.7444


(ریلیز آئی ڈی: 2264267) وزیٹر کاؤنٹر : 20
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil