وزارت خزانہ
مالیاتی خدمات کے محکمہ (ڈی ایف ایس)نے معذور افراد سمیت تمام شہریوں کے لیے آسان، قابلِ رسائی اور سب کی شمولیت پر مبنی مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
21 MAY 2026 6:14PM by PIB Delhi
ہمہ گیر رسائی کےتئیں بیداری کادن (گلوبل ایکسیبلٹی اویئرنیس ڈے- جی اے اے ڈی) 2026 کے موقع پر، بھارت سرکارکی وزارتِ خزانہ کے مالیاتی خدمات کےمحکمہ (ڈی ایف ایس)نے معذور افراد سمیت تمام شہریوں کے لیے آسان اور سب کی شمولیت پر مبنی مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ مالیاتی خدمات کے محکمے نے بینکاری اور مالیاتی خدمات کے شعبے کے لیے ‘رسائی کے معیار اور رہنما خطوط’ جاری کیے ہیں، جن میں معذور افراد کے لیے جسمانی طریقوں، عددی (ڈیجیٹل) پلیٹ فارمز یا دونوں کے مشترکہ طریقہ کار کے ذریعے مالیاتی خدمات تک یکساں رسائی کے معیارات مقرر کیے گئے ہیں۔
مالیاتی خدمات کے محکمہ نے اس بات پر زور دیا کہ رسائی کی یہ سہولت محض ایک قانونی ضرورت کو پورا کرنا نہیں ہے، بلکہ یہ صارفین کے تجربے، عددی شمولیت اور یکساں مالیاتی شرکت کا ایک لازمی حصہ ہے۔ پالیسی امداد اور اس موضوع پر وقت فوقتاً دی جانے والی تربیت کے ذریعے، مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ رسائی کے بارے میں بیداری کو مضبوط کریں تاکہ خدمات کی فراہمی اور عددی تبدیلی کے ہر مرحلے میں اس سہولت کو شامل کیا جا سکے۔ اس موقع پر، مالیاتی خدمات کے محکمہ نے تمام بینکوں، مالیاتی اداروں اور متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ مل کر ایک ایسی رکاوٹوں سے پاک اور سب کو شامل کرنے والی مالیاتی دنیا کی تعمیر کے لیے کام کریں جہاں کوئی بھی صارف پیچھے نہ چھوٹ جائے۔
****
ش ح۔م م ۔ ف ر
U-7395
(रिलीज़ आईडी: 2263875)
आगंतुक पटल : 32