اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ(ایس اے آئی ایل) نے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے لیے ایم ڈی آئی گڑگاؤں کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے

प्रविष्टि तिथि: 21 MAY 2026 6:09PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ(سیل) کی مینجمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) اور مینجمنٹ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایم ڈی آئی) گڑگاؤں نے 20 مئی 2026 کو نئی دہلی میں سیل کارپوریٹ آفس میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تاکہ سیل(ایس  اےآئی ایل) میں مستقبل کے لیے تیار قائدین کی تعمیر کے لیے ایگزیکٹو تعلیمی پروگراموں پر تعاون کیا جا سکے ۔

یہ شراکت داری تعلیمی علم کو عملی اطلاق کے ساتھ یکجا کرے گی، جس کے تحت مخصوص قیادت  پروگرام، حکمتِ عملی اور جدت پر مبنی تعلیمی اقدامات، قابلِ پیمائش کاروباری اثر کے لیے ایکشن لرننگ، بیرونِ ملک تربیتی پروگرام، مشترکہ تحقیق و مشاورتی خدمات اور کیس اسٹڈیز شامل ہوں گی جواسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ کے ایگزیکٹوز کے لیے تیار کی جائیں گی۔ اس تعاون کا مقصد تنظیمی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور اسے عالمی سطح کے بہترین عملی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔

اس مفاہمت نامے پر جناب سنجے دھر ، ای ڈی (ایچ آر-ایل اینڈ ڈی) ایم ٹی آئی ، سیل اور پروفیسر سمیتا رائے ، ڈین-انڈسٹری کنیکٹ ، ایم ڈی آئی ، گڑگاؤں نے جناب کے کے سنگھ ، ڈائریکٹر (پرسنل) اور سیل اور ایم ڈی آئی کے دیگر سینئر ایگزیکٹوز کی موجودگی میں دستخط کیے ۔

***

ش ح ۔م م ع۔ اش ق

U. No.7394


(रिलीज़ आईडी: 2263873) आगंतुक पटल : 37
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil