وزارت سیاحت
پردھان منتری جنجاتیہ اُنت گرام ابھیان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 3:38PM by PIB Delhi
وزارتِ سیاحت نے مالی سال 26-2025 کے دوران “قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے کی ترقی” کے نام سے ایک ذیلی اسکیم کا آغاز کیا ہے، جو سوَدیش درشن اسکیم کے تحت پردھان منتری جنجاتیہ اُنت گرام ابھیان(پی ایم- جے یو جی اے) کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد قبائلی علاقوں میں قیام گاہوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اس اسکیم کا مقصد قبائلی علاقوں کی سیاحتی صلاحیت کو بروئے کار لانا اور مقامی قبائلی برادریوں کو روزگار کے متبادل مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی، جس میں گاؤں میں رہنے والے لوگوں کی ضروریات کے لیے 5 لاکھ روپے تک، ہر گھر کے لیے دو نئے کمرے بنانے کی مد میں 5 لاکھ روپے تک، اور موجودہ کمروں کی مرمت کے لیے 3 لاکھ روپے تک کی امداد شامل ہے۔
اس اسکیم کا مقصد ملک بھر کے قبائلی گاؤں میں آباد لوگوں پر مبنی اور ذمہ دار سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ اس کے تحت سیاحوں اور مقامی قبائلی برادریوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کو آسان بنایا جائے گا، تاکہ سیاحوں کو قبائلی دیہی زندگی کا ایک حقیقی اور اصل تجربہ حاصل ہو، جبکہ مقامی آبادی کو سماجی و معاشی فوائد بھی میسر ہوں۔
اس میں صلاحیت سازی سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں، جن میں مقامی افراد کی مہارتوں کی ترقی، پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی طریقوں کا فروغ، اور قبائلی قیام گاہوں کی مارکیٹنگ میں معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔
اس اسکیم کے تحت وزارت نے 5 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن میں آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، میزورم، اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 17.52 کروڑ روپے ہے، تاہم اب تک کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
(ش ح ۔ ع و۔ع ن)
U. No. 7373
(ریلیز آئی ڈی: 2263627)
وزیٹر کاؤنٹر : 3