سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آسام میں قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کی پیشرفت اور معیار کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
20 MAY 2026 8:34PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران آسام میں 4,178 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے معیار اور دیکھ بھال کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ جائزہ میڈیا اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ میٹنگ میں مرکزی وزرائے مملکت جناب اجے ٹمٹا اور جناب ہرش ملہوترا کے ساتھ ساتھ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ(این ایچ آئی ڈی سی ایل)، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) اور پروجیکٹ کے ٹھیکیداروں نے بھی شرکت کی۔
جناب گڈکری نے نچلی سطح پر عمل درآمد کو تیز کرنے، معیار کی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور اثاثوں کی پائیداری کو بڑھانے اور رابطے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید تعمیراتی طریقہ کار کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکام کو مانسون کی تیاری کے جدید اقدامات کو اپنانے کی بھی ہدایت کی جن میں پانی کی نکاسی کے مضبوط نظام، ڈھلوان سے تحفظ اور تیزی سے اقدامات کرنے کے عوامل شامل ہیں جس سے رکاوٹوں کو کم کرنے اور اہم راستوں پر مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔



****
(ش ح ۔ ع و۔ع ن)
U. No. 7361
(रिलीज़ आईडी: 2263591)
आगंतुक पटल : 24